قیمت پر قابوکیلئے محفوظ ذخیرے سے پیٹرول کی
فروخت
آنے والی تعطیلات کے دوران
پیٹرول کی مناسب داموں دستیابی کیلئے امریکی صدر نے شمال مشرقی ذخیرے Northeast Gasoline Supply Reserve (NGSR)سے 10 لاکھ بیرل (پندرہ کروڑ 90لاکھ لٹر) پیٹرول نیلام کرنے کا
فیصلہ کیا ہے۔
نومبر 2012 میں بحیر
اوقیانوس سے اٹھنے والے طوفان Hurricane Sandyنے امریکہ کے شمال مشرقی حصے کو بری طرح متاثر کیاتھا۔ اس موقع پر
پیٹرول کی قیمتوں پر قابو کی غرض سے وفاقی حکومت نے NGSRقائم کیا تاکہ اگر کسی بحران کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمتیں بے
قابو ہوجائیں تو اس ذخیرے سے پیٹرول جاری کرکے رسد کو طلب کے برابر کردیا جائے۔
اس سلسلے میں نیویارک
بندرگاہ کے قریب 9لاکھ بیرل (14کرؤر 31 لاکھ لٹر) اور ریاست مین کے ساحی شہر ساوتھ
پورٹ لینڈ میں ایک لاکھ بیرل (ایک کروڑ 59 لاکھ لٹر) پیتروک ذخیرہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ خام تیل نہیں
بلکہ (refined)پیٹرول
کا ذخیرہ ہے۔
یوکرین پر روس کے حملے کے
فوراً بعد جب پیٹرول کی قیمتیں بہت بڑھ گئی تھیں اسوقت بھی رسد بڑھانے کیلئے یہاں
سے پیٹرول نیلام کیا گیا۔
آے والے پیر کو امریکہ میں
میموریل ڈے کا تہواراور اسکے دوماہ بعد 4 جولائی کو یوم آزادی ہے۔اس دوران امریکی
اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے دوردراز کا سفر کرتے ہیں چانچہ اس عرصے میں پیٹرول کی
طلب بڑھ جاتی ہے
پیترول کے آڑھتیوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنی پیشکشیں جمع کرادیں جو 28 مئی کو 11 بجے صبح کھولی جائینگی۔ پیٹرول کا نیلام ایک کروڑ 50 لاکھ لتر پر مشتمل 10 کھیپوں میں ہوگا۔
No comments:
Post a Comment