روس سے تیل کی خریداری
ایکسپریس ٹرائیبیون (Express
Tribune) کے مطابق پاکستان نے روس کو ایک
لاکھ ٹن (سات لاکھ 33 ہزار بیرل) تیل کا
پہلا فرمانِ خریداری (Purchase
Order)بھیج دیا۔ خیال ہے کہ مئی کے آخر یا جون کے ابتدا میں ٹینکر
پاکستان پہنچ جائیگا۔ کہا جارہا ہے کہ روس
بازا ر سے 18 ڈالر فی بیرل رعائت پر پاکستان
کو تیل فراہم کریگا۔ آج کے دن امریکہ کا WTIفی بیرل 75.83کے نرخ پر فروخت ہورہا ہے جبکہ
روس کے سائیبیریا سے حاصل ہونے والے ESPOکی قیمت 72.67اور SOKOL کا بھاو 72.01ڈالر فی بیرل ہے۔اگر رعائت کیلئے امریکی برانڈ کو معیار بنایا
گیا تو پاکستان کو ایک بیرل روسی تیل 57.83ڈالر کا پڑیگا۔
گزشتہ سال دسمبر میں امریکہ اور اسکے G-7اتحادیوں نے روسی تیل کی زیادہ سے زیادہ قیمت 60 ڈالر فی
بیرل مقرر کی تھی اور مبینہ رعائت کیساتھ یہ قیمت امریکہ بہادر کے 'حکم' کے مطابق
ہے۔ تاہم مشرق وسطیٰ کے مقابلے میں روس سے باربرداری کا خرچ پندرہ ڈالر فی بیرل زیادہ ہوگا۔
ایک اہم بات کہ پاکستان ادائیگی چینی سکّے یووان (Yuan)میں کریگا اور پرچہِ اعتبار (Letter of
Credit) کا اجرا بینک آف چائنہ سے
ہوگا۔
وضاحت: ہمارا خیال ہے کہ سخالن
کا SOKOLبرانڈ تیل خریدا جارہا ہے جسکا ایک میٹرک ٹن 7.43
امریکی بیرل کے مساوی ہے
آپ ہماری پوسٹ اور اخباری کالم masoodabdali.blogspot.comاور ٹویٹر Masood@MasoodAbdaliپربھی ملاحظہ کرسکتے ہیں
No comments:
Post a Comment