مصر
میں خلیج سوئز سے تیل کی دریافت
مصر کی نجی تیل کمپنی کیرون (Cheiron)نے خلیج سوئز
سے تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کھدائی مکمل ہونے پر پیمائش و آزمائش (Logging &
Testing) کے بعد GNN-11کنویں سے 2500 بیرل
یومیہ حاصل کیا جارہا ہے۔ تیل سے لبالب ریت (Nubian Sand)کی یہ تہہ
165 فٹ موٹی ہے۔ Geisum and Tawila Westبلاک میں کھوداجانیوالا یہ چوتھا کنواں
ہے ، اور چاروں کنوووں کی مجموعی پیداواراب 23000 بیرل ہوگئی
ہے۔ آنے والے دنوں میں یہاں 3 مزید کنویں کھودے جائینگے۔ اس میدان میں تیل کے
مجموعی حجم کا تخمینہ 26 کروڑ بیرل ہے.
مشارکے میں کیرون کا حصہ 60 اور 40 فیصد کی مالک کوئت کی Kufpecہے۔ مصر
میں تیل اور گیس کے معاہدے کچھ اسطرح تشکیل دئے گیے ہیں کہ پیداوار شروع ہونے پر حکومتی ادارہ Egypt
General Petroleum Concessions (EGPC)کھدائی کے اخراجات اداکرکے مشارکے میں
نصف کی مالک ہوجاتا ہے۔EGPCنقد ادائیگی نہیں کرتی بلکہ پیداوار کا 30 فیصد اخراجات کی مد میں اور
20 فیصد منافع کی شکل میں تیل کمپنی کو اداکیا جاتا ہے۔ پیداوار کا
انتظام (operator ship) کیرون،Kufpecاور EGPCپر مشتمل
مشارکے پیٹروگلف مصر (Ptero-Gulf Misr) کے پاس ہے جس میں اب EGPC کا حصہ 50 فیصد ہے۔
اب آپ ہماری پوسٹ اور اخباری کالم masoodabdali.blogspot.comاور ٹویٹر Masood@MasoodAbdaliپربھی ملاحظہ کرسکتے ہیں
No comments:
Post a Comment