سعودی ارامکو پاکستان میں
دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی
سعووی ارامکو نے پیٹرولیم مضوعات بنانے اور فروخت کرنے والے ادارے گیس اینڈ آئل پاکستان
لمیٹیڈ المعروف go کی
40 فیصد ملکیت خریدنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
گیس اینڈ آئل پاکستان کا
انتہائی تیزی سے ترقی کرتا ادارہ ہے جو 2015 میں مارکیٹنگ کمپنی کی حیثیت سے سامنے
آیا جب تیل اور گیس کی مقتدرہ OGRAنے اسے پنجاب میں پیٹرولیم کی تقسیم کا اجازت نامہ جاری کیا۔ اسکے
بعد صرف 8 سال میں اسکے پمپوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کرچکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات
کے علاہ گیس اینڈ آئل برقی گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کو چارج کرنے کی
خدمات بھی فراہم کررہی ہے۔ ہمارے خیال میں گیس اینڈ آئل پاکستان میں EV Charging Station قائم کرنے والی پہلا
کمپنی ہے۔
یہ ادراہ پاکستانیوں کی
مہارت کا شاہکار ہے۔ اسکے بانی جناب خالد ریاض صاحب ہیں جنھوں نے آنکھ کھولتے ہی
یہ کاروبار دیکھا اور بہت ہی کم عمری سے پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں اپنے والد
کاہاتھ بٹانے لگے۔
جناب خالد ریاض نے اس میدان
کے دوسرے شہسواروں شہزاد مبین اور بلال انصاری کیساتھ مل کر گیس اینڈ آئل کی بنیاد
رکھی اور طارق کرمانی کی شکل میں ادارے کو ایک انتہائی تجربہ کار قائد میسر ہوگیا۔
اس دشت کی سیاحی میں کرمانی صاحبب نے نصف صدی گزاری ہے۔
سعودی ارامکو کی گیس ایند
آئل میں حصہ داری ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان رویۃ 2030 یا Vision 2030میں طئے کردہ اہداف کے حصول کی جانب ایک قد م ہے۔ شہزادہِ گلفام سعودی
معیشت کا خام تیل پر دارومدار ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انکی خواہش ہے کہ ارامکو خام
تیل فروخت کرنے کے بجائے اعلیٰ معیار کی پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری پر توجہ دے۔
اسی بناپر اس سال مارچ میں
ارامکو نے 2.65راب ڈالر کے عوض امریکہ کی گاڑیوں کیلئے Oil Change اور دوسرئ خدمات فراہم کرنے والے ادارےValvolineکی ملکیت حاصل کی ہے۔ اسکی وجہ سے ایک طرف تو ارامکو کو 1.24ارب
ڈالر سالانہ کا کاروبار ہاتھ آگیا ہے جسکے ذریعے وہ سارے امریکہ میں اپنے lubricants ،فلٹر اور دوسری
مصنوعات اور خدمات فروخت کرسکے گی۔
اب go کے حصص خرید کر ارامکو اسی جانب مزید پیشقدمی کررہی ہے۔
No comments:
Post a Comment