Tuesday, April 14, 2020

کرونا وائرس اور امریکہ کی اقلیتیں


کرونا وائرس اور امریکہ کی اقلیتیں  
امریکہ میں سیاہ فاموں کا تناسب  14 سے 15 فیصد ہے لیکن کرونا وائرس  سے موت کے گھاٹ اترنے والے 40 فیصد لوگ افریقی نژاد اور ہسپانوی ہیں۔ چند علاقوں کے اعدادوشمار:
نیواولینز، لوزیانہNew Oreaans, LA
سیاہ فام آبادی: 32 فیصد
کرونا سے مرنے والے سیاہ فام: 70 فیصد
ملواکی، وسکونسن Milwaukee, WI
سیاہ فام آبادی: 26 فیصد
کرونا سے مرنے والے سیاہ فام: 73 فیصد
شکاگو
سیاہ فام آبادی: 32 فیصد
کرونا سے مرنے والے سیاہ فام: 67 فیصد
مشیگن Michigan
سیاہ فام آبادی: 14 فیصد
کرونا سے مرنے والے سیاہ فام: 41 فیصد
اسوقت امریکہ کے سرجن جنرل صاحب  کی ایک گفتگوپیش خدمت ہے جو اسکی وجہ بیان فرمارہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی موجودگی میں سرجن صاحب نے کہا کہ  30 فیصد سیاہ فام ایسے گھروں میں رہتے ہیں جہاں Running Waterنہیں۔ خود ہی سماعت فرمائیے
امریکہ کے متمول سفید فام مضافات  میں مقیم دیسیوں' اور سیاہ فاموں کو حقارت سے 'کلے' کہنے والوں کواندازہ ہی نہیں کہ   ڈاون ٹاون کی عالیشان اور بلند بالا عمارتوں کے زیر سایہ  بوسیدہ موبل ہومزمیں رہنے والے کس حال میں ہیں۔
سیاہ فاموں کو جرائم پیشہ، کاہل اور مفت خورا جیسے القاب سے نوزنے والے  یہ بھول جاتے ہیں کہ اگر 'کلے' یکساں حقوق کی تحریک چلاکر  1965 میں امیگریشن ایکٹ سے National Origin Quotaختم نہ کرواتے تو لوگ بھی آج  میکسیکو کی سرحد پر قائم حراستی مرکز میں ICEکی میزبانی کا لطف اٹارہے ہوتے۔ کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں


No comments:

Post a Comment