سعودی سرمایہ کاروں میں ارامکو کی زبردست
پزیرائی
سعودی ارامکو کی نجکاری کے پہلے مرحلے کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے اور کمپنی کے 1.5 فیصد حصص اکتتاب یا
IPOکی
شکل میں سعودی بازارحصص تداول پر فروخت کیلئے پیش کردئے گئے۔ 3
ارب حصص کیلئے 30
سے 32
ریال فی حصہ قیمت تجویز
کی گئی ہے۔
جمعرات کو کمپنی کے ایجنٹ سامبا کیپیٹل Samba Capitalکی جانب سے جاری ہونے والے
اعلامئے کے مطابق پہلے 12 دنوں
میں ڈیڑھ ارب حصص کیلئے مجموعی طور پر 31.70ارب ڈالر کی بولی لگائی گئی ہے۔
سامبا کا خیال ہے کہ ارامکو کے IPOs اسکی پیشکردہ قیمت سے کم ازکم1.48گنا مہنگےفروخت (Oversubscribed)ہونگے۔ سعودی ولیعہد
شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدائت ہر 0.5فیصد حصص انفرادی سرمایہ کاروں کیلئے
مختص کئے گئے ہیں تاکہ عام سعودی شہری بھی اپنی قومی کمپنی کی ملکیت حاصل کرسکیں۔
سعودی حکومت کے خیال میں کمپنی کی قدر 2 ہزار ارب ڈالر ہے اور پہلے مرحلے میں5
فیصدIPOsکی فروخت سے 100
ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
سرمایہ کاری کے عالمی اداروں اور ساہوکاروں کا کہناخیال تھا کہ 5 فیصد
حصص کیلئے 100
ارب کا ہدف غیر حقیقت پسندانہ ہے۔
حالیہ دنوں میں IPOsکی فروخت سے سب سے زیادہ رقم الیکٹرانک تجارت یا e-commerce کے چینی ادارے علی بابا نے حاصل کی جب 2014 میں اسکے IPOs نے بازار حصص سے 25
ارب ڈالر کا سرمایہ سمیٹا۔ اسٹاک مارکیٹ کے پنڈتوں نے ارامکو IPOsکیلئے 40
ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے۔
تاہم ابتدائی فروخت سے ایسا لگ رہا کہ 100 ارب ڈالر کا ہدف بہت زیادہ
مشکل نہیں
No comments:
Post a Comment