امریکی فوج کا خرچہ
آن لائن رسالے مڈل ایسٹ آئی (MEE)کے مطابق سعودی عرب
میں تعینات امریکی فوج کے اخراجات کی مد میں
گزشتہ ماہ سعودی عرب نے واشنگٹن کو
50 کروڑ ڈالراداکئے۔ امریکی وزارت دفاع کی ترجمان محترمہ ربیکا ریبرچ Rebecca Rebarichنے مڈل ایسٹ کو اس
بات کی تصدیق کرتے ہوئے یہ نہیں بتایا کہ رقم کتنی مدت کے خرچ کے مساوی ہے؟ ترجمان نے کہا
کہ سعودی عرب نے امریکی فوج کے اخراجات کا بوجھ
اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے فوکس نیوز کوانٹرویو
دیتے ہوئےکہا تھا کہ سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر (امریکی) بینک میں جمع کرائے ہیں۔
کوئت پر عراقی قبضہ چھڑانے کیلئے خلیجی ممالک نے امریکہ
کو 36 ارب ڈالر اداکئے تھے
یمن پر حملے کے لئے جانیوالے سعودی و اماراتی بمباروں کو
دوران پرواز ایندھن کی فراہمی یا aerial
refuelling کی مدمیں چچا سام
نے 33 کروڑ ڈالر وصول کئے۔
فوج اور امریکی اسلحے کے کرائے کے علاوہ حال ہی میں سعودی
عرب نے اپنے فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے مشہور زمانہ پیٹریاٹ میزائل شکن
نظام نصب کیا ہے جسکے ہر یونٹ کی قیمت 1 ارب ڈالر ہے
No comments:
Post a Comment