Tuesday, August 13, 2019

پاکستان کا مطلب کیا




پاکستان کا مطلب کیا
تعارف و تمہید: برادرم احمد حاطب صدیقی
اصغر سودائی روزانہ ایک قومی نظم لکھ کر لاتے اور جلسے میں موجود افراد کو سناتے تھے۔ ایک دن وہ ایک ایسی نظم لکھ کر لائے، جس کے ایک مصرع نے گویا مسلمانوں کے دلوں کے تار کو چھو لیا۔
ان سے ایک بار پوچھا گیا تھا کہ یہ مصرع کیسے آپ کے ذہن میں آیا تو آپ نے فرمایا:
"
جب لوگ پوچھتے تھے کہ، مسلمان پاکستان کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن پاکستان کا مطلب کیا ہے؟ تو میرے ذہن میں آیا کہ سب کو بتانا چاہیئے کہ:”پاکستان کا مطلب کیا ہے!“
یہ نعرہ ہندوستان کے طول و عرض میں اتنا مقبول ہوا کہ تحریک پاکستان اور یہ نعرہ لازم و ملزوم ہو گئے اور اسی لیے قائد اعظم نے کہا تھا کہ: ”تحریکِ پاکستان میں پچیس فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے۔“
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
شب ظلمت میں گزاری ہے
اٹھ وقتِ بیداری ہے
جنگِ شجاعت جاری ہے
آتش و آہن سے لڑ جا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
ہادی و رہبر سرورِ دیں
صاحب علم و عزم و یقیں
قرآں کی مانند حسیں
احمدِ مرسل صلی علیٰ
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
چھوڑ تعلّق داری چھوڑ
اٹھ محمود بتوں کو توڑ
جاگ اللہ سے رشتہ جوڑ
غیر اللہ کا نام مٹا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
جرات کی تصویر ہے تو
ہمت عالمگیر ہے تو
دنیا کی تقدیر ہے تو
آپ اپنی تقدیر بنا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
نغموں کا اعجاز یہی
دل کا سوز و ساز یہی
وقت کی ہے آواز یہی
وقت کی یہ آواز سنا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
پنجابی ہو یا افغان
مل جانا شرطِ ایمان
ایک ہی جسم ہے ایک ہی جان
ایک رسول اور ایک خدا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
تجھ میں ہے خالد کا لہو
تجھ میں ہے طارق کی نمو
شیر کے بیٹے شیر ہے تو
شیر بن اور میدان میں آ
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
مذہب ہو تہذیب کہ فن
تیرا جداگانہ ہے چلن
اپنا وطن ہے اپنا وطن
غیر کی باتوں میں مت آ
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
اے اصغر اللہ کرے
ننھی کلی پروان چڑھے
پھول بنے خوشبو مہکے
وقت دعا ہے ہاتھ اٹھا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ


Monday, August 12, 2019

سعودی ارامکو کی ہندوستان میں سرمایہ کاری


سعودی ارامکو کی ہندوستان میں سرمایہ کاری
سعودی ارامکو نے ہندوستان کی ریلائینس انڈسٹریز لمیٹید کے شعبہ پیٹرولیم کے 20 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا ہے۔آج کمپنی کے حصص یافتگان کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریلائنس کے  چئرمین مکیش امبانی نے سودے کی جو تفصیلات   بیان کی ہیں وہ  کچھ اسطرح ہیں۔
20 فیصد حصص کے عوض سعودی ارامکو 15 ارب ڈالر اداکریگا
جام نگر میں ریلائنس کی ریفائنری  ارامکو کے 700 لاکھ بیرل  یومیہ صاف کریگی۔اس ریفائنری کی مجموعی گنجائش 14 لاکھ بیرل  یومیہ ہے
ریفائنری کے علاوہ  ریلائنس بی پی BPکے پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل  بھی فروخت کررہی ہے۔ اس خوردہ کاروبار میں ریلائنس کے  51 حصوں میں بھی ارامکو برابر کی شراکت دار ہوگی
ریلائنس کے 1400 پیٹرول پمپ اور ہوائی جہازوں کیلئے استعمال ہونے والے ایوی ایشن  فیول  (Aviation Fuel)کے کاروباربھی نئے مشارکہ کا  حصہ ہوگا۔
اگلے پانچ برسوں کے دوران پیٹرول پمپوں کی تعداد 5500 تک بڑھادی جائیگی۔
سعودی ارامکو کے مجموعی سرمایہ کاردی کا تخمینہ 75 ارب ڈالر ہے جو شری امبانی کے مطابق ہندوستان کی تاریخ کی سب سےبڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہے۔


Missing Persons


عید الاضحٰی  گزرگئی اور عیدِ آزادی آنے والی ہے لیکن
·        سینکڑوں ماوں کے جگر گوشے واپس  نہیں آئے اور
·        کتنی چاند سی   بیاہتاوں کے سر ،سرتاج کے انتطار میں چاندنی بن گئے
·        ان  غائب  لوگوں کے احوال و مقام کا بھی  انکے  پیاروں  کو کچھ پتہ نہیں  کہ انھیں Missing Personsکہا جاتا ہے۔
کیا ہی بہتر ہو کہ کھلی اداروں میں مقدمہ چلاکر دہشت گردی ، غداری اور و دوسرے  گھناونے جرائم میں ملوث  افراد کو نشان عبرت بنادیا جائے اور جو لوگ عدالت سے معصوم ٹہریں انھیں انکے گھر بھیجدیا جائے جہان انکی مائیں اور محبوبائیں  انتظار کر رہی ہیں۔


مسجد اقصیٰ کے صحن میں ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال


مسجد اقصیٰ کے صحن میں ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال  
آج جب فلسطینی مسلمان عید الاضحٰی منارہےتھے تو اسی دن یہودیوں کا  تیشا بعاو(Tisha B’av)تہوار تھا۔ Tishaدراصل عربی لفظ تسعیٰ کا عبرانی تلفظ ہے جسکے معنی ہیں 9 اور Avعبرانی کیلینڈر کا پانچوں مہینہ ہے۔ گویا یہ وہ تہوار ہے جو پانچویں مہینے کی نویں تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ عبرانی کیلینڈر  بھی  دراصل  قمری کیلینڈر ہے اور نئی تاریخ کا اغاز رات سے ہوتا ہے۔ اس سال تیشیٰ بعاو 10 اگست کی رات سے غروب آفتاب 11 اگست تک تھا۔
تیشیٰ بعاو نحوست کا تہوار ہے  اور روایت کے مطابق  قوم ِیہود پر بڑی مصیبتیں ا سی دن آئیں۔ جن میں دو بار ہیکلِ سلیمانی  کی تباہی، رومیوں کے ہاتھوں پانچ لاکھ یہودیوں کا قتل عام، 1290 میں انگلستان سے یہودیوں کی بیدخلی اسکے 16 سال بعد یہی عمل فرانس اور 186 سال بعد ہسپانیہ میں دہرایا گیا۔ جنگ عظیم بھی اسی عبرانی ماہ میں ہوئی اور یہودیوں کی نسل کشی یا ہولوکاسٹ Holocaust کا سانحہ پیش آیا۔
اس روز یہودی روزہ رکھتے ہیں اور دیوارگریہ سے لپٹ کر آہ و زاری  کرتے ہوئے اللہ سے خیروعافیت کی دعا کی جاتی ہے۔ یوم ِ تیشا بعاو کی روح انکساری ، فروتنی اور عاجزی ہے ۔اس دوران دوسروں کی غلطیوں سے اعراض اور خیرات وصدقات کے ذریعےرضائے الہیٰ کے حصول کی کوشش کی جاتی ہے۔
لیکن  آج صبح 500 کے قریب  یہودی دیوار گریہ سے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوگئے جہاں عیدالاضحیٰ کی نماذ ادا کر جارہی تھی۔ مسلمانوں نے جوتوں کے ساتھ مسجد کی حدود میں داخل ہونے پر اعتراض کیا جس پر پہلے دھکم پیل پھر مار پیٹ شروع ہوگئی۔ یہودیوں کی حمائت میں اسرائیل فوج نے مسجد کے اندر اشک آور گیس پھینکی اور کمپاونڈ میں موجود نماذیوں پر ربڑ کی گولیاں چلائیں جس سے 100 کے قریب نمازی زخمی ہوگئے۔ عید کے دن  مسجد اقصیٰ کی پامالی  کے خلاف دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کے فلسطینیوں نے زبردست مظاہرے کئے۔ غزہ  سے درجنوں  فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔