سعودی ارامکو کی ہندوستان میں سرمایہ کاری
سعودی ارامکو نے ہندوستان کی ریلائینس
انڈسٹریز لمیٹید کے شعبہ پیٹرولیم کے 20 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا ہے۔آج کمپنی
کے حصص یافتگان کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریلائنس کے چئرمین مکیش امبانی نے سودے کی جو تفصیلات بیان کی ہیں وہ کچھ اسطرح ہیں۔
20 فیصد حصص کے عوض سعودی ارامکو 15 ارب
ڈالر اداکریگا
جام نگر میں ریلائنس کی ریفائنری ارامکو کے 700 لاکھ بیرل یومیہ صاف کریگی۔اس ریفائنری کی مجموعی گنجائش
14 لاکھ بیرل یومیہ ہے
ریفائنری کے علاوہ ریلائنس بی پی BPکے پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل بھی فروخت کررہی ہے۔
اس خوردہ کاروبار میں ریلائنس کے 51 حصوں
میں بھی ارامکو برابر کی شراکت دار ہوگی
ریلائنس کے 1400
پیٹرول پمپ اور ہوائی جہازوں کیلئے استعمال ہونے والے ایوی ایشن فیول (Aviation Fuel)کے کاروباربھی نئے
مشارکہ کا حصہ ہوگا۔
اگلے پانچ برسوں کے
دوران پیٹرول پمپوں کی تعداد 5500 تک بڑھادی جائیگی۔
سعودی ارامکو کے
مجموعی سرمایہ کاردی کا تخمینہ 75 ارب ڈالر ہے جو شری امبانی کے مطابق ہندوستان کی
تاریخ کی سب سےبڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہے۔
No comments:
Post a Comment