Monday, August 19, 2019

پاک بھارت کشیدگی اور صدر ٹرمپ


پاک بھارت کشیدگی اور صدر ٹرمپ

آج  صدر ٹرمپ نے پاک  بھارت کشیدگی  پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی سے فون پر بات کی۔ اسکی تفصیل بیان کرتے ہوئے وہائٹ ہاوس کے ترجمان مسٹر  ہوگن گڈلی (Hogan Gidlry)نے کہا:

·        صدر ٹرمپ نے کشمیر کے حوالے سے پاک ہند کشیدگی ختم کرنے  اور علاقے میں پائیدار امن کی اہمیت اجاگر کی۔ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم مودی سے تحمل وبرداشت کی درخواست کرتے ہوئے  تمام تنازعات کو بامقصد مذاکرات  کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

·        بات چیت کے دوران دونوں رہنماوں نے ہند امریکی اقتصادی تعاون کے فروغ  اور باہمی تجارت بڑھانے پر گفتگو کی۔ اس ضمن میں رابطے جاری رکھنے اور  جلد ہی باہمی ملاقات پر اتفاق رائے پایاگیا

بات چیت کی  تفصیل سے صاف لگ رہا ہے کہ  صدر ٹرمپ کے فون کا اصل مقصد چین امریکہ تجارتی کشیدگی کے تناظر میں امریکہ ہند اقتصادی تعاون کے فروغ اور  باہمی تجارت کے حجم میں  اضافے کی راہیں تلاش کرنی تھی۔ اسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے یہ  رہنما  جلد ہی براہ راست ملاقات رہینگے۔ باقی رہا کشمیر تو   رسمِ دنیا نبھانے کیلئے اسکا بھی ہلکا پھلکا   ساذکر ہوگیا ۔
دوسری طرف پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق صدر ٹرمپ نے عمران خان سے بھی فون پر بات کی۔ امریکی صدر نے  مودی  سے ہونے والی گفتگو کو ذکر کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم سے کہا کہ  خطے کا امن برقرار رہنا چاہیے۔

No comments:

Post a Comment