شیل پاکستان کو بھاری خسارہ
سالِ رواں کی پہلی
ششماہی میں شیل پاکستان نے بھاری خسارے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے جاریکردہ
اعدادوشمار کے مطابق:
اس سال کی پہلی ششماہی (جنوری یا جون) کے دوران
شیل کو 1 ارب 45 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا جبکہ گزشتہ برس اسی ششماہی میں کمپنی نے ایک ارب 60 کروڑ روپئے کامنافع کمایاتھا۔
اگر سہ ماہی عدادو
شمار کا جائزہ لیا جائے تو اس سال کے دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) میں ادارے کو 1 ارب 70 کروڑارب کا
نقصان ہوا جبکہ گزشتہ برس اسی سہ ماہی میں شیل کو 24 کروڑ 70 لاکھ روپئے کا فائدہ
ہواتھا۔
یہاں یہ وضاحت بھی
ضروری ہے کہ اس نقصان کی وجہ بکری یا Saleمیں کمی نہیں۔ اس
ششماہی میں کمپنی کی Saleگزشتہ برس کے مقابلے میں 11ارب زیادہ رہی لیکن روپئے کی قدر میں کمی ٹیکس اور انتظامی اخراجات کی وجہ سے کمپنی کو
غیر معمولی نقصان ہوا۔
No comments:
Post a Comment