جمہوریت کی جانب پہلا قدم
مہینوں کی شاندار جدوجہد کے بعد گزشتہ ہفتے سوڈان کی فوجی جنتا شرکت اقتدار پر
رضامند ہوگئی اور آج ممتاز ماہر معاشیات
ڈاکٹر عبداللہ حمدوک کو عبوری وزیراعظم
نامزد کردیا گیا۔ ڈاکٹر صاحب 30 سال بعد
سوڈان کے پہلے 'بلڈی سویلین' وزیراعظم ہونگے۔ 61برس کے ڈاکٹر حمدوک سوڈان کے ساتھ برطانیہ کے شہری بھی ہیں۔اسوقت وہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے اقتصادیات میں
افریقہ کیلئے ایگزیکیٹو سکریٹری ہیں۔
جمہوریت کیلئے یہ
پیشرفت خوش آئند اور مکمل سویلین بالادستی
کیلئے درست سمت میں پہلا قدم ہے۔
No comments:
Post a Comment