کرارہ جواب
امریکی ارکان کانگریس محترمہ الحان عمر اور رشیدہ طالب انسانی حقوق کی خراب صورتحال کا جائزہ لینے
کیلئے اسرائیل جانا چاہتی تھیں لیکن اسرائیل نے ان دونوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔
الحان عمر نے
اسرائیلی حکومت کے فیصلے کو جمہوری اقدار کے منہہ پر طمانچہ قراردیتے ہوئے
وزیراعظم بنجامن نیتھن یاہو سے پوچھا ہے کہ وہ دنیا سے کیا چھپانا چاہتے ہیں۔
اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے جوانسال صومالی
پناہ گزین نے اپنے صدر کو بھی لپیٹ لیا۔ الحان نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی اسرائیلی حکومت
کے فیصلے سے انھیں کوئی حیرت نہیں ہوئی کہ
بی بی (اسرائیلی وزیراعظم) کے دوست ڈانلڈ
ٹرمپ کئی مسلمان ممالک کے شہریوں امریکہ آمد پر پہلے ہی پابندی لگاچکے ہیں۔
اگر کوئی دوسرا ملک امریکی ارکان کانگریس کے اپنے ملک آنے
پر پابندی لگاتا تو امریکی وزارت خارجہ نے آسمان سر پر اٹھالیا ہوتا لیکن یہاں یہ
عالم کہ صدر ٹرمپ کے جلسوں میں الحان عمر کو امریکہ سے ملک بدر کرنے کے نعرے لگائے
جاتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment