ادھر کشمیریوں کا لہو اور سرحد کے اسطرف قومی
غیرت کا خون
کشمیر
میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمان
اشکبار ہیں ۔فوج کے سپہ سالانے یہ کہہ
کر پاکستانیوں کی درست ترجمانی اور قومی عزم کا اظہار کیا کہ ' پاک فوج اپنے کشمیری بھائیوں
کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے آخری حد تک
جائیگئ۔اسکے ساتھ ہی:
·
ہندوستان کے سفارتی عملے کا واپس بھیج کر سفارتی تعلقات کو محدود کردیا گیا
·
تمام پاکستانی چینلز
پر بھارتی مواد کی اشاعت روک دی گئی
·
پاک بھارت ریل
رابطہ منجمد کردیا گیا
·
تجارتی تعلقات
مقطع کردئے گئے
·
واہگہ کے راستے
افراد اور اسباب کی آمد و رفت بند کردی گئی
لیکن
روزنامہ جنگ کے مطابق ایک ارب پتی شخص کی درخواست پر ممتاز ہندوستانی گلوکار میکا سنگھ کی قیادت میں ایک پندرہ رکنی طائفے کو پاکستان آنے کیلئے خصوصی ویزے جاری ہوئے اور
میکا سنگھ کو پابندیوں کے باوجود زمینی
راستے سے پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دی گئی۔
بھارتی فنکار 8 اگست کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے جہاں انکا گورنر صاحب نے استقبال کیا۔
جبکہ انکے احباب ہوائی جہاز کے ذریعے
کراچی آئے۔
اخبار
کے مطابق یہ ارب پتی صاحب
پرویز مشرف کے دوست ہیں جنکی بیٹی کی شادی تھی اور موصوف کے ہونے والے
داماد نے خواہش ظاہر کی تھی کہ شادی کے استقبالیے میں میکا سنگھ کو مدعو کیا جائے چنانچہ 'لڑکے' کی خواہش کی تکمیل کیلئے 'لڑکی' کے والدنے میکا سنگھ کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر دیکر
پاکستان بلایا۔
عجیب
بات کہ آلو ٹماٹر کی تجارت بند لیکن بگڑے نوجوان کے شوق کی تکمیل پر ڈیڑھ لاکھ
ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ پھونک دیا گیا۔ صحافتی ذرایع کے مطابق شادی کی یہ تقریب 8
اگست کو DHAکراچی میں ہوئی جہاں ایک نجی کنسرٹ میں میکا سنگھ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
No comments:
Post a Comment