Saturday, August 17, 2019

سیاہ فام جان کی قیمت 2 ڈالر


سیاہ فام جان کی قیمت 2 ڈالر    
یہ گزشتہ برس مارچ کی بات ہے۔ سترہ سال کا سیاہ فام  بچہ ڈورین ہیرس) (Dorian Harris امریکی ریاست ٹینیسی کے دوسرے بڑے شہر میمفس (Memphis)کی ایک دوکان میں داخل ہوا  اور شراب (Beer)کی ایک بوتل لے کر پیسہ دئے بغیر باہر نکل گیا۔دوکان کا کلرک  28 سالہ انورغزالی اسکے پیچھے آیا جس پر ڈورین نے دوڑ لگادی۔  انور نے 2 ڈالر کی بوتل چوری کرکے بھاگنےوالے کو گولی ماردی ۔ زخمی ہونے کے باوجود ڈورین بھاگ کر وہاں سے نکل گیا۔ انور نے اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع نہیں دی اور واپس آکر کاونٹر پر بیٹھ گیا۔ اس  نےوہاں موجود ایک اور گاہک کو فخر سے بتایا کہ میں نے اسے گولی ماردی ہے۔دوسری طرف زخمی ہونے والا ڈورین تھوڑی دور بھاگنے کے بعد زمین پر گرا اور تڑپ تڑپ کر مرگیا۔
انور کا کہنا تھا کہ اس نے ڈورین کو رکنے پر مجبور کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی تھی لیکن گولی چھت سے ٹکرا کر اسے لگ گئی۔ تاہم جیوری  نے انور کی اس دلیل کو جھوٹ قراردیکر مستردکردیا۔جج نے اپنے تبصرے میں کہا کہ  چوری کے ملزم کو گرفتار کرنا  پولیس کا کام ہے جبکہ انور نے پولیس، قاضی اور جلاد تینوں کے فرائض ایک ساتھ اداکردئے۔اب جبکہ انور کا جرم ثابت ہوچکا ہے اسکو  ستمبر میں سزا سنائی جائیگی۔
انورغزالی نام اور چہرے مہرے سے پاکستانی لگ رہا ہے ۔ امریکہ میں رہنے والے  بہت سے پاکستانی سیاہ فاموں کےحوالے سے غیر شعوری تعصب میں مبتلا ہیں۔ انھیں حقارت سے 'کلے' پکارتے ہیں اور ہر سیاہ فام انکے خیال  اٹھائی گیرہ ہے۔

No comments:

Post a Comment