ٹویٹر میں الیکٹرانک نقب زنی Hacking
جی ہاں! آج ٹویٹر (Twitter) الیکٹرانک نقب زنوں کا نشانہ بنا اور منچلوں
نے کمپنی کے شریک بانی اور سربراہ (CEO)جیک ڈورسے (Jack Dorsey)کا ذاتی اکاونٹ اڑالیا۔ جیک سے رابطے کے خواہشمندوں یا followersکی تعداد 42 لاکھ سے
زیادہ ہے۔ آج صبح ان لوگوں کو جیک کی طرف سے نسل پرستی پر مبنی پیغامات موصول ہوئے
جس میں سیاہ فام لوگوں کا ذکر حقارت آمیز انداز میں کیا گیا تھا۔ اسکے بعد جیک کی
طرف ٹویٹر کے صدر دفتر کو بم دھماکے سے
اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ جلد ہی اس واردات کا سراغ لگاکر ٹویٹر کے ماہرین نے
صورتحال پر قابو پالیا اور دوسرے صارفین
کو کسی قسم کی زحمت نہیں اٹھانی پڑی۔
گزشتہ ہفتے ایسی ہی
ایک واردات میں Hackers نے یوٹیوب YouTubeکے اعلیٰ افسران کے اکاونٹ
میں نقب زنی کی تھی۔ امریکہ میں ٹویٹر کا معاملہ بڑا حساس ہے کہ امریکی صدر
اہم قومی معاملات پر اپنی رائے کے اظہار بلکہ پالیسی کے اعلان کیلئے ٹویٹر بہت
کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment