سعودی ارامکو ! ہندوستان کے بعد برازیل
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان المعروف
MBSکے نصب العین یا Vision-2030 کے تحت خام تیل
بیچنے کے بجائے اسے صاف کرکے پیٹرول ، ڈیزل، طیاروں میں
استعمال ہونے والے ایندھن اور دوسری مصنوعات کی شکل میں فروخت سعودی ارامکو
کی ترجیح ہے۔ریفائنریوں کی شکل میں کمپنی کو اضافی فروخت کے مواقع بھی میسر ہونگے۔
اسی حکمت عملی کے پیش نظر ارامکو نےبھارتی صنعتکار مکیش
امبانی کی ریلائنس انڈسٹریل لمیٹد (RIL)کے ذیلی ادارے RIILکے 20 فیصد حصص خرید نے کا معاہدہ کیا ہے۔
اب
ارامکو کی نظریں برازیل کی طرف ہیں جہاں سرکاری تیل کمپنی
PETROBRASکی جانب سے 8
ریفائنری فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔ باخبر ذرایع کے مطابق سعودی ارامکونے ان
اداروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔دوسرے خواہشمندوں میں پیٹرو چائینا اور
شیل شامل ہیں
شہزادہ MBSکے دورہ پاکستان کے دوران سعودی ارامکو گوادر میں یفائنری
کی تعمیر کیلئے 10 ارب ڈالر لگانے پر دلچسپی ظاہر کرچکی ہے۔ ارامکو کی 'دلچسپی' کو
عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کیلئے اب تک کی پیشرفت کے بارے میں ہمیں کوئی خبر نہیں۔ ارامکو
کی حالیہ سرگرمیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ ریفائنری
اور خوردہ فروخت سعودیوں کی ترجیح
اول ہے۔
No comments:
Post a Comment