سلامتی کونسل کا مشاورتی اجلاس ! چین کا ردعمل
ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے تناظر میں مسئلہ
کشمیر اور پاک ہند کشیدگی پر سلامتی کونسل کے 'مشورہ'اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں ہندوستان
کے مستقل مندوب جناب سید اکبرالدین نے اپنی حکومت کا ردعمل ہم نے آپکی خدمت پیش کیا۔جناب سید اکبر سے پہلے
چین کے مستقل نمائندے زینگ جن (Zhang Jun)نے اجلاس میں ہونےوالی گفتگو کی جو تشریح فرمائی وہ کچھ اسطرح ہے:
·
اجلاس میں متعلقہ ملکوں یعنی ہندوستان و پاکستان سے توقع ظاہر کی گئی کہ یہ
دونوں تحمل و برداشت سے کام لیتے ہوئے ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرینگے جن سے
علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو۔
·
چین کے سرکاری موقف کے مطابق کشمیر ایک بین لاقوامی تنازعہ ہے جسے سلامتی کونسل کی
قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق حل
ہونا چاہئے
·
بھارت کے اس قدم سے چین کی خودمختاری اور مفادات پر بھی ضرب پڑی ہے اور یہ کاروائی باہمی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے
No comments:
Post a Comment