امانتیں اہل امانت کے سپرد کرو
لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے اہم نکات:
- نہ غلامی قبول کرنی ہے، نہ امپورٹڈ حکومت قبول کرنی ہے
- دیکھ لو سلیکٹڈ حکومت کیا ہوتی ہے
- ہمیں ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن خدا کے واسطے ان لوٹوں کو ساری زندگی ووٹ نہ دینا، ان ضمیرفروشوں کو کسی بھی حلقے میں جیتنے دیا تو آپ ملک سے غداری کریں گے
- عوام اس جماعت کو ووٹ نہ دیں، جس کے لیڈر کی جائیدادیں ملک سے باہر ہوں
آزاد خارجہ پالیسی:
- وزیراعظم بنتے ہی پہلی کوشش آزادانہ خارجہ پالیسی بنانا تھی، وہ فیصلے کرنا چاہتے تھے، جو عوام کے مفاد میں ہوں، ایک فون پر پاکستان سے بات منوانے والوں کو آزاد خارجہ پالیسی کی بات پسند نہیں آئی۔
- مشرف نے ایک کال پر گھٹنے ٹیک دیئے، تب بھی کہا تھا اُس جنگ کے خلاف ہوں، کسی اور کی جنگ میں پاکستان کا 100 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، چار سو ڈرون حملے ہوئے، کسی نے ان کیخلاف آواز احتجاج بلند نہیں کی۔
معیشت کا استحکام
- ہماری حکومت کو تب گرایا جب معیشت اوپر جارہی تھی، ہماری ایکسپورٹس اور ترسیلات زر ریکارڈ پر تھیں، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس ہم نے جمع کیا، دنیا میں کورونا نے تباہی مچائی ہوئی تھی، پاکستان کی دنیا نے مثال دی۔
- پاکستان میں گیس ختم ہورہی ہے روس گیس کے معاہدے کے لیے گیا تھا، روس ہمیں گندم ،تیل اور گیس 30 فیصد کم پر دے رہا تھا، میں روس اس لیے گیا تھا کہ اس میں ملک اور عوام کا فائدہ تھا مہنگائی کم ہوتی۔ روس سے بیس لاکھ ٹن گندم تیس فیصد کم قیمت پر امپورٹ کرنی تھی۔
- بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی امریکا کی بات نہیں مانی، بھارت کی فارن پالیسی ان کے لوگوں کے لیے اور ہماری پالیسی کسی اور کے لیے۔
اسلاموفوبیا
- فیصلہ کیا تھا کہ جس دن وزیراعظم بنا ہر فورم پر اسلامو فوبیا پر آواز اٹھاؤں گا، بین الاقوامی فورمز پر مسلمانوں کی آواز بلند کررہا تھا یہ چیز ان کو پسند نہیں آئی۔
امانت و دیانت
- ان کے زمانے میں یہ لوگ توشہ خانے سے 15 فیصد پر خریداری کرتے تھے، توشہ خانے کے تحفے بیچ کر جو پیسے ملے، اس سے گھر کے نیچے والی سڑک بنوائی۔
- چیلنج کرتا ہوں پاکستان کے کسی بھی پچھلے وزیراعظم سے کم پیسہ خرچ کیا
موجودہ سیاسی بحران کا حل
- غلطی کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے فوری انتخابات کروائیں
- جب تک نئے انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا، تب تک ہم جدوجہد کرتے رہینگے
- گلی گلی محلے محلے تیاری کریں، میں آپ کو اسلام آباد بلاؤں گا
- میں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتا
- ستائیس
(27 )رمضان کو شب دعا منایا جائے
No comments:
Post a Comment