Monday, December 16, 2019

فلسطینی و لبنانی قدرتی وسائل اور اسرائیل کی آمدنی


فلسطینی و لبنانی قدرتی   وسائل  اور اسرائیل کی آمدنی   
گیس فروخت کے ایک معاہدے (GSA)کے ساتھ ہی  اسرائیل  تیل و گیس برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔ بحر روم میں  غزہ اور لبنان کے ساحلوں کے قریب اسرائیلی کی نجی تیل کمپنی دالیک  (DALEK) اور امریکہ کی نوبل انرجی نے  لیویاتن  Leviatan، تامر ، ماری ، میرا، میرین 1 اور 2 کے نام سے گیس کے میدان دریافت کئے ہیں۔
آج ہونے والے معاہدے کے تحت مصر  لیویاتن سے 54 کروڑ 80 لاکھ (548mmcfd)مکعب فٹ گیس یومیہ خریدے گا۔ یہ معاہدہ 15 سال کیلئے ہے یعنی ان پندرہ برسوں کے 3tcfگیس فروخت کی جائیگی۔
یہ قدرتی خزانہ فلسطینیوں اور لبنانیوں کا ہے لیکن کس میں ہمت ہے کہ  مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائے ؟؟؟

No comments:

Post a Comment