Thursday, December 5, 2019

پیداوار میں کٹوتی پراتفاق ؟؟؟؟


پیداوار میں کٹوتی  پراتفاق  ؟؟؟؟
رات  12 بجے  اوپیک کا اجلاس ختم ہوگیا  اسوقت پاکستان میں جمعہ کو صبح کے 3 بج رہے تھے
 ایرانی وزیر تیل آقائی بیجان نامدار کچھ دیر پہلے اجلاس سے چلے گئے تھے  لیکن اختتام سے پہلے موصوف واپس آگئے
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ایرانی وزیر نے کسی  مسئلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس سے واک اوٹ کیا تھا یا کسی  مصروفیت کی بناپر انھیں باہر جانا پڑا
شنید ہے  کہ اوپیک ارکان یومیہ پیداوار میں اضافی 5 لاکھ بیرل کٹوتی پر تیار ہوگئے ہیں
روس کا کہنا ہے کہ اس کارِ خیر میں اسکی  شرکت  اوپیک کے  اخلاص  سے مشروط ہے
غیر معمولی تاخیر کی بنا پر پریس کانفرنس کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی
جب سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے کٹوتی پر اتفاق کے بارے میں سوال کیا گیا کو تو وہ 'انتظار کریں' کہہ کر آگے بڑھ گئے
کٹوتی کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں کو کوئی خاص اضافہ نہ دیکھا گیا۔
امریکی برانڈ WTIکی قیمت  58.43 ڈالر فی بیرل
بحرشمالی کا برینٹ  63.30 ڈالر فی بیرل
سعودی اوپیک باسکیٹ 63.39ڈالر فی بیرل
پاکستان اوپیک باسکیٹ کے نرخ  پر تیل خریدتا ہے جبکہ LNGکی قیمت برینٹ سے وابستہ ہے

No comments:

Post a Comment