Wednesday, June 15, 2022

او جی ڈی سی کو سندھ میں کامیابی

 

او جی ڈی سی کو سندھ میں کامیابی

تیل اور گیس کی ترقیاتی کارپوریشن    (OGDC) نے گھوٹکی کے قریب  گدو بلاک میں  گیس کے ایک نئے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ا س بلاک میں او جی ڈی سی کی ملکیت 70 فیصد اور حکومت پاکستان کی گورنمنٹ ہولڈنگ 5 فیصد کی مالک ہے۔مشارکے کے باقی حصص دوسری دو نجی کمپنیوں کے پاس ہیں۔

عمیر ساوتھ نمبر 1 نامی  کنویں کی کھدائی کا کام 9  مئی  کو شروع ہوا  اور  مطلوبہ ہدف 785 میٹر گہرائی پر حاصل ہوگیا۔کھدائی کے بعد آزمائش و پیمائش (Logging & Testing) کا  مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق اس کنویں سے یومیہ    دس لاکھ 63 ہزار  مکعب فٹ (1.063MMSCFD) گیس حاصل کی جاسکے گی

یہ مقدار بہت معمولی ہے کہ پاکستان کی ضرورت اس وقت 7 ارب مکعب فٹ یومیہ ہے لیکن  گہرائی کم  ہونے کیا بنا پر کھدائی کی لاگت  بہت کم ہے ۔گیس تقسیم کا نیٹ ورک بھی موجود ہے اسلئے یہاں سے حاصل ہونے والی گیس کو فوری طور پر صارفین تک پہنچایا جاسکے گا۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ    ترقیاتی   پروگرام جلد از جلد تشکیل دیکر فوری طور پر  نئے کنووں کی کھدائی شروع کردی جائے

شاندار کامیابی پر او جی ٖڈی سی کے کارکنوں کو دلی مبارکباد

1 comment:

  1. اسلام علیکم سر جی کل او ڈی سی جی نے سندھ ٹنڈو اللہ یار اور پنجاب راجن پور میں گیس ملنے کا اعلان کیا ہے اس کہی تفصیل سے آگاہ کریں پوسٹ لکھ کر شکریہ

    ReplyDelete