تلفظ بہت اہم
ہے ۔۔ ہمیں تُرکی پُکارا اور Türkiye لکھا جائے
گوروں نے بہت سے ملکوں کے ناموں کو حُلیہ بگاڑ دیاہے
قاہرہ، کائرو کہلاتا ہے
دمشق کو ڈماسکس بنادیا کیا
قطر کو یہ لوگ گٹر کہتے ہیں
ترکی کا تلفظ ٹرکی بنادیا
گیا ہے جو درااصل فیل مرغ (تصویر) کا انگریزی ترجمہ ہے
چند برس پہلے جب استنبول کی
ایک تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نےانگریزی
جتانے کیلئے اپنی تقریر میں بار بار
'ٹرکی' کہا تو ایک ترک صحافی سے نہ رہا گیا اور وہ شُستہ اردو میں بولا
محترم وزیراعظم صاحب آپکی
زبان میں ت اور ٹ دو بالکل مختلف حروف ہیں، اپ ت کا تلفظ ٹ کیوں فرمارہے ہیں۔
بدقسمتی سے نواز شریف یہ
اشارہ نہ سمجھ سکے اور اسکے بعد بھی ٹرکی بولتے رہے
امریکہ میں چکن اور ٹرکی
بزدلی کا استعارہ بھی ہے۔ جب 1974 میں ترکی نے قبرصی ترکوں کو نسل کُشی سے بچانے
کیلئے عسکری کاروائی کی تو امریکی کانگریس میں یونان کے حامی سخت غصے میں آگئے۔
رکن کانگریس محترمہ جیرالڈین فرارو نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے تحقیر آمیز لہجے
میں کہا
GET THOSE TURKEYS OUT
ان متعصب خاتون کو 1984 کے
صدارتی انتحاب میں والٹر مانڈیل نے نائب صدر کیلئے امیدوار نامزد کیا تھا
کچھ عرصہ قبل ترکی نے اقوام متحدہ کو ہجے میں اصلاح کیلئے درخواست دی تھی چنانچہ آج قیّمِ اقوام متحدہ کے ترجمان استیفن دجارچ Stephane Dujarric نے اپنے ایک خط میں ترک وزارت خارجہ کو مطلع کیا کہ یکم جون سے انکے ملک کو Türkiyeلکھا اور پکارا جائیگا
No comments:
Post a Comment