مجھے ہے حکمِ اذاں
امریکی ریاست
نیو جرسی (New Jersey) کے تیسرے بڑے شہر
پیٹرسن (Paterson) کی بلدیاتی کونسل نے صفر
کے مقابلے میں 7 ووٹوں سے ایک قرارداد
منظور کی ہے جسکے تحت شہر کی مساجد کو لاوڈاسپیکر پر اذان کی اجازت دیدی جائیگئ۔قرارداد
پر رائے شماری کے دوران 2 ارکان غیر جانبدار رہے۔یہ اجازت دراصل اس قانون سے مساجد کیلئےاستثنی ہوگا جسکے تحت شہر میں شور یا Noise Level کی زیادہ سے زیادہ
حد مقرر کی گئی ہے۔
ضابطے کے تحت اس معاملے پر دوکھلی سماعت کا اہتمام کیا جائیگا اور اگر عوام
کی جانب سے کوئی بڑا اعتراض سامنے نہ آیا
تو یہ قانون شہر کے چارٹر کا حصہ بن جائیگا۔
پیٹرسن نیویارک کے
بعد امریکہ کا گنجان ترین شہر ہے جہاں ہر مربع میل پر 17 ہزار 434 نفوس آباد ہیں۔ 19 ویں صدی میں
ریشم کی پیداوار کی بناپر اسے شہرِ ریشم کہا جاتا تھا۔
مسلمان آبادی کے
اعتبار سے پیٹرسن امریکہ کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں عرب، فلسطینی، بنگلہ دیشی،
بوسنیا، ترک، ہندوستانی اورالبانوی نژاد
مسلمانوں کے علاوہ ہزاروں افریقی امریکی آباد ہیں۔
عرب نژاد آندرے سیغ شہر کے مئیر ہیں۔ آندرے کی
والدہ شام اور والد بزرگوار لبنان
سے آئے تھے۔
No comments:
Post a Comment