Wednesday, March 25, 2020

ایک وضاحت


ایک وضاحت  
کرونا وائرس کے دوران اللہ کی استعانت طلب کرنے کیلئے غرناطہ سے اذان کا سوشل میڈیا پر بڑا چرچا ہے۔  ہمارے بعض  اینکرز نے اسے کچھ اسطرح پیش کیا کہ گویا یہ 500 سال بعد غرناطہ میں پہلی اذان تھی۔
یہ بات کسی حد تک درست  ہےلیکن سو فیصد نہیں
ہسپانوی امام شیخ محمد ادریسی نے اسکی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ:
·        یہ اذان  میڈرڈ کے مضافاتی علاقے لاواپین Lavapienمیں سڑک کے کنارے دی گئی
·        اسپین میں اذان پر پابندی نہیں اوراکثر مساجد کے میناروں سے اذان دی جاتی ہے
·        میڈرڈ میں تو لاوڈاسپیکر سے اذان دی جاتی ہے
·        غرناطہ کی جامع البیسن Albaicin میں دوسری منزل کی کھڑکی سے اذان دی جاتی ہے۔
 شیخ صاحب کا کہنا ہے کہ 'ہمیں اندازہ ہے اسلامی دنیا ہسپانیہ اور غرناطہ سے جذباتی عقیدت رکھتی ہے جسکے لئے ہسپانوی مسلمان اپنے بھائی بہنوں کے شکرگزار ہیں لیکن مسلمانوں کی جانب سے جاری ہونے والی ہر خبر مصدقہ ہونی چاہئے کہ خلاف واقعہ خبر سے ساری امت کی ساکھ متاثر ہوسکتی ہے'


No comments:

Post a Comment