Sunday, March 1, 2020

افغان امن معاہدہ ۔۔ مشکلات کا آغاز


افغان امن معاہدہ ۔۔ مشکلات کا آغاز
ابھی تاریخی امن معاہدے کی سیاہی  خشک  ہونے سے پہلے ہی  اسکی خلاف ورزی کا آغاز ہوگیا۔ معاہدے میں بڑی صراحت کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کاذکر ہے۔
دستخط شدہ دستاویز  کے مطابق 10 مارچ تک افغانستان میں نظر بند 5000 طالبان جنگی قیدیوں اور طالبان کے زیرحراست 1000 کابل انتظامیہ کے 1000فوجیوں کو رہا کیا جانا ہے۔
لیکن  اتوار کو کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے  نے کہا کہ 'براہِ راست مذاکرات سے قبل کسی شرط پر عمل نہیں ہو سکتا'۔ انھوں نے مزید فرمایا کہ ' طالبان قیدیوں کی رہائی  افغانستان کا اندرونی معاملہ  اور افغانستان کے عوام کا حق ہے'
افغان امن کی شاہراہ پر جگہ جگہ  ٹائم بم ا ور بارودی سرنگیں نصب ہیں جس میں سے پہلی کی نشاندہی ہوگئی ہے۔ امید ہےکہ امریکہ ڈاکٹر صاحب کو معقولیت کی راہ اختیار کرلینے پر آمادہ کرلے گا جو سیاسی اعتبار سے پہلے ہی دیوار سے لگے ہوئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment