Wednesday, December 2, 2020

بلوچستان میں گیس کی دریافت

 او جی ڈی سی  نے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔موسیٰ خیل شمال مشرقی بلوچستان میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی سرحد پر واقع ہے۔ ابتدائی آزمائش میں  یومیہ پیداوار کے حوالے  سے 25 لاکھ مکعب فٹ یا 2.5ملین کیوبک فیٹ گیس اور 18 بیرل تیل کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذخیرےکی گہرائی  3000 میٹر کے قریب ہے

یومیہ پیداوار کے اعتبار سے یہ کوئی متاثر کن کامیابی نہیں ۔ اسوقت بازار میں 10 لاکھ مکعب فٹ گیس کی قیمت 411.16  روپئے جبکہ تیل 38 ڈالر فی بیرل  فروخت ہورہا ہے (حوالہ (Express Tribune

یہی وجہ ہے کہ اس اعلان کے بعد اوجی ڈی سی کے حصص کی قیمت میں کوئی قابل ذکر اضافہ نہ ہوا اورجمعہ  کو بازار بند ہوتے وقت  اسکی قیمت 99.6روپئے تھی۔

بلوچستان میں  تیل و گیس کی پیداوار کا بڑا حصہ ضلع ڈیرہ بگٹی اور اس  کےملحقہ علاقے  سوئی، اچ، زن  سے حاصل ہورہا ہے۔ اسکے علاوہ  بلوچستان سے متصل  سندھ کے علاقوں  ماری اور کندھکوٹ میں بھی گیس کے بڑے ذخائر ہیں۔

اس  سال ستمبر میں پی پی ایل نے ضلع قلات میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا جسکا  حجم ایک ہزار ارب مکعب  یا 1 ٹرلین کیوبک فیٹ ہے۔

دریافت اس لحاظ سے اہم ہے کہ قلات کے بعد یہ ایک نیا علاقہ ہے اور اس کامیابی سے  یہاں  تیل  وگیس کی  تلاش میں ایک نئے باب کا آغاز ہوسکتا ہے۔ ماضی میں اس سے ملحق ژوب اور دکی میں بھی کنویں کھودے گئے ہیں



 

No comments:

Post a Comment