تم
کتنےکالے ماروگے؟؟؟؟
ابھی جارج فلائڈ کی تدفین بھی نہیں ہوئی کہ سیاہ فاموں
کے خلاف ایک اور وحشت کے انکشاف نے زخموں
پر نمک چھڑک دئے
مقامی ٹیلی ویژن کے مطابق 3 مارچ کو ریاست واشنگٹن (دارالحکومت واشنگٹن نہیں)
کے شہر ٹکوما (Tacoma)میں نصف شب کے قریب ایک 33سالہ سیاہ فام مینول ایلس Manuel Ellis مبینہ طور پر نجی کار
کا دروازہ کھول کر ا س میں بیٹھی ایک
خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ یہ
دیکھ کر وہاں گزرتی پولیس کار سےچار افسران اترے جن میں سے دوسفید فام، ایک امریکی
افریقی اور ایک ایشائی نژاد تھا۔ ایک افسر
نے مینول سے پوچھا کہ 'تم کیا کررہے ہو؟' جس پر مینیول نے کہا وہ اپنے وارنٹ
گرفتاری کےبارے میں اس (عورت)سے پوچھ رہا ہے۔ پولیس کے مطابق مینول نے اس دوران
پولیس کار پر غصے سے ہاتھ مارااور ایک افسر کو اسکی کمر سے پکڑکر زمین پر گرادیا۔
جس پر پولیس افسران نے مینول کو دبوچ کر اسکے ہاتھ پشت پر باندھ دئے۔ اس دوران مینول
کے شورشرابے پر افسران نے اسے زمین پر گرا
کر اسکی گردن کو گرفت میں لے لیا۔کچھ دیربعد مینول کی حالت خراب ہوگئی جس پر پولیس نے ایمبولنس کوفون کیا۔ ایمر جنسی
کے عملے سے پولیس کی گفتگو پولیس کے وائرلیس
ریڈیو پر ریکارڈ ہوتی رہی جسکا دورانیہ 12 منٹ ہے۔ اس دوران مینول کی فریاد'
I can’t breathe'بھی سنائی دے
رہی ہے۔ جارج فلائڈ کی ویڈو جاری ہونے کے بعدسے I can’t breathe امریکہ میں مظلومیت
کااستعارہ بن چکا ہے۔
جب ایمرجنسی کا عملہ وہاں پہنچا تو بیہوش ایلس کی سانس رک
چکی تھی اور طبی عملے کے مطابق ایلس کی جائے واردات پر مرچکا تھا۔میڈیکل رپورٹ میں
کہا گیا ہے کہ گرفت کے نتیجے میں مینول کو آکسیجن نہیں مل سکی (hypoxia)اور سانس بند ہونے سے
اسکی موت واقع ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق مینول کو لاحق دل کا عارضہ dilated cardiomyopathy اور خون میں منشیات کی آمیزش زیرحراست ملزم کی موت کی ثانوی وجہ قرار دی
جاسکتی ہے۔تاہم پولیس رپورٹ میں اس واقعے کو قتل قراردیا گیا ہے۔
اس وقت سے یہ چاروں افسران پوری تنخواہ اور مراعات کے ساتھ
معطل ہیں ۔
جمعہ کو سوشل میڈیا پرشہر کی رہائشی محترمہ سارا مک ڈوول کی بنائی دو ویڈیو، انسانی
حقوق کی تنظیم 'اجتماعی اقدام' نے جاری کی ہے جس میں پولیس
افسران ایک سیاہ فام شخص کو مارتے دکھائی دے رہے ہیں جسکے بعد اسے گرا کر دبوچ لیا
گیا۔
میڈیکل رپورٹ، ویڈیو اور پولیس کے وائرلیس کی ریکارڈنگ جاری
ہونے کے بعد کل واشنگٹن کے گورنر جے انسلی
Jay Insleeنے واقعے کی آزادانہ
تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ ٹیکوما کی رئیسہ
شہر (Mayor) محترمہ وکٹوریا ووڈردنے ورادت میں ملوث چاروں افسران کی
بر طرفی اور ان سب کے خلاف مقدمہ چلانے کی ہدائت کی ہے۔ اپنی جذباتی تقریر میں
افریقی نژاد رئیسہ نے کہا کہ سیاہ فاموں کی زندگی کسی سے کم قیمتی نہیں۔
No comments:
Post a Comment