Thursday, June 25, 2020

ترکی کی جنوبی اقصائے خواجہ گیس فیلڈ


ترکی کی جنوبی اقصائے خواجہ گیس فیلڈ
بحر اسود کی جنوبی اقصا ئےخواجہ  گیس فیلڈ SASBسے گیس کی  پیداوار دگنی ہوگئی
بحر اسود (Black Sea)کے ساحلی شہر اقصی خواجہ سے متصل اتھلے (Shallow)پانیوں میں گیس کی تلاش کا کام2004میں  کینیڈا کی ٹرلین انرجی (Trillion Energy)کے ذیلی ادارے پارک  پلیس انرجی ترکی لمیٹیڈ (PPETL)نے ترک قومی تیل کمپنی کی شراکت  سے شروع کیا۔ابتدائی آزمائش و پیمائش پر 17کروڑ ڈالر  خرچ ہوئے
ترکوں پر قدرت مہربان تھی اور 2008میں پہلا کنواں ہی کامیاب ثابت ہوا۔اب تک یہاں 23لنوویں کھودے گئے ہیں اور ٹرلین انرجی کے مطابق  کامیابی کا تناسب  81 فیصد ہے۔
 ٹرلین انرجی نے اعلان کیاہے کہ  گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری رہنے والی ترقیاتی مہم کے دوران 17نئے کنوویں کھودے گئے
100میٹر پانی میں ان کنوؤں کی سطح سمندر سے (subsea) اوسط گہرائی 1500میٹر ہے
شاندار ترقیاتی مہم کے نتیجے میں اس میدان سے یومیہ پیداوار دگنی ہوکر ڈیڑھ ارب مکعب فٹ (1517Mcfd)ہوگئی ہے۔
اگلے ڈیڑھ سال کے دوران مزید 23 کنویں کھودے جائنگے۔
ارضیات کے طلبہ کیلئے عرض ہے کہ اب تک اس علاقے میں  گیس کے ذخائر  کرہ ارض کے ابتدائی دور سوم یا Eoceneکی ریت میں پائے   گئے ہیں

No comments:

Post a Comment