جب پییزا (Pizza) گول تو اسکا بکس چوکور کیوں؟؟؟ تبدیلی آگئی ہے
پیزا (اصل تلفظ پیٹسا) 12000 قبل مسیح سے دسترخوان کی زینت
ہے۔ جدید پیزا کا آغاز اٹھارویں صدی میں نیپلی یا نیپلز (Naples)سے ہوا
عجیب بات کہ پیزاکی شکل گول ہے لیکن اسکا بکس ہرجگہ چوکور ہوتاہے
پیزاہٹ نے اس روائت
کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
بدھ 23 اکتوبر ے امریکی شہرPhoenix کی ایک شاخ پر گول پیزا بکس کا تجربہ کیا جائیگا۔
اگر کرم فرماوں نے اسے پسند کیا تو پیزاہٹ گول پیزا بکس ساری دنیا میں متعارف کرادیگا
یہ گول بکس ایک کمپنی زوم (Zume)کے تعاون سے تیار
کیا جارہا ہے
گول بکس
کے متوقع فوائد:
·
گول پیزا کو چوکور بکس میں رکھنے سے خاصی جگہ خاصی چھوٹ جاتی ہے جس سے نہ گتہ ضایع ہورہاہے
·
گول بکس میں رکھے گول پیزا کے گرد خالی جگہ بہت کم ہوگی چنانچہ حرارت کا اخراج
کم ہونے کی وجہ سے یہ چوکور بکس میں رکھے
ہوئے بکس کے مقابلے میں نسبتاً دیر تک گرم رہے گا
·
گول بکس میں گول پیزا کے قطعات بنانے میں بھی آسانی ہوگی
·
چوکور بکس فریج میں زیادہ جگہ گھیرتا
ہے
·
گھر گھر پیزا پہنچانے والے کارکنوں کو بھی اب آسانی ہوگی کہ وہ موٹرسائیکل سے
لٹکے Hotpotمیں زیادہ پیزا رکھ
سکیں گے
·
چوکوربکس کو کم ازکم دوجانب سے بندکرنا پڑتا ہے جبکہ گول پیزا سامنے سے بند
کیا جاسکے گا
پیزاہٹ کا کہنا ہے کہ نیا گول بکس دو سال کی عرق ریز تحقیق
جستجو کا نتیجہ ہے
کل یہ تجربہ پیزا ہٹ کی جس شاخ پر کیا جارہا ہے اسکا پتہ
درج ذیل ہے 3602-E Thomas,
Phoenix, AZ 85018
No comments:
Post a Comment