تیل اور تیل کی دھار ۔۔۔سعودی اور
اماراتی تیل ہندوستان میں
سعودی
ارامکو ہندوستان میں 46 لاکھ بیرل خام تیل ذخیرہ کریگی۔ ہندوستان نے آڑے وقت کیلئے تیل کا ایک بڑا ذخیرہ بنانے
کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے
بھارتی حکومت نے Indian
Strategic Petroleum Reserves Ltd (ISPRL) کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا ہے۔
آج سعودی ارامکو نے
ISPRL کے ساتھ ایک مفاہمتی
یاد داشت یا MoUپر دستخط کئے ہیں جسکے تحت
ارامکو کیرالہ میں پادور کے مقام
پر 46 لاکھ بیرل تیل ذخیرہ کریگی۔ پادور اور کرناٹکا (میسور) میں منگلور کے تین زیر زمین ذخائر میں 3کروڑ 70 لاکھ بیرل
ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔اس سے پہلے ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC)بھی ISPRLسے تیل ذخیرہ کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
ہندوستان اپنی ضرورت کیلئے 45 لاکھ بیرل تیل روزانہ درآمد
کرتا ہے جو اسکی ضرورت کا 80 فیصد ہے۔ اب جبکہ ہندوستان نے ایران سے تیل کی خریداری
بند کردی ہے ہندوستان اور چین سعودی تیل کے سب سے بڑے گاہک ہیں۔
دنیا میں تیل کی
رسدطلب سے بڑھی ہوئی ہے جسکی بناپر تیل پیداکرنے والے ممالک اپنے بڑے خریداروں کو
پرکشش شرائط پیش کررہے ہیں۔ سعودی عرب اور ابوظہبی کی جانب سے ہندوستان میں اپنے خرچ یعنی Consignmentکی بنیاد پرتیل ذخیرہ کرنے کا یہ قد م اسی سلسلے کی ایک کوشش
ہے۔ اس بندوبست کے تحت ہندوستان کو ایک طرف تو آڑے وقت کیلئے خام تیل مہیا ہوگا
اور دوسری طرف ذخیرے کی سہولت کیلئے ارامکو اور ابوظہبی کی قومی تیل کمپنی ISPRLکو کرایہ بھی ادا کریگی یعنی یہ بھارت کیلئے آم کے آم اور گٹھلیوں کے دام
والامعاملہ ہے۔
No comments:
Post a Comment