شلمبرژے
دنیائے
تیل کے سب سے بڑے خدمت رساں ادارے شلمبر ژے SLBنے سال رواں کی
تیسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا۔ اعدادوشمار کے مطابق اس سال 30ستمبر
کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں:
·
کمپنی کی بکری8
(revenue) ارب
54کروڑ ڈالر رہی
·
گزشتہ سہ ماہی میں
شلمبرژےکی
آمدنی 8ارب 27کروڑ اور
·
2018 کی اسی سہ
ماہی میں 8 ارب 50کروڑ ڈالر سے کچھ زیادہ ےتھی
·
کمپنی کی بکری
گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ رہی
گزشتہ
سہ ماہی کے دوران شلمبر ژے کا منافع 59
کروڑ 60لاکھ ڈالر رہا یا یوں یوں کہیے کہ مالکان کو اپنے ہر حصے پر 43سینٹ کا
منافع ہوا۔
گزشتہ سہ ماہی میں حصص یافتگان کو 35 سینٹ اور
گزشتہ برس اسی سہ ماہی میں 46سینٹ کا فائدہ ہوا تھا۔
کمپنی
نے اس سہ ماہی کے دوران ایشیا اور مشرق وسطی میں 2 ارب 55کروڑ ڈالرکا
کاروبار کیا جبکہ اس علاقے سے گزشتہ سہ ماہی کے دوران کمپنی کی بکری 2ارب 45کروڑ
ڈالر تھی۔
کاروباری
حجم کے اعتبار سے شمالی امریکہ پہلے، ایشیا و مشرق وسطی دوسرے نمبر پر
ہے۔ یورپ و افریقہ نے تیسری اور لاطینی امریکہ نے چوتھی پوزیشن برقرار رکھی۔
مستقبل
کے بارے میں کمپنی کے سربراہ Oliver Peuch کا کہنا ہے کہ
امریکہ میں تیل کی پیداوار میں اضافے کی شرح گزشتہ آٹھ ماہ سے گراوٹ کا شکار
ہے اور یہ سلسلہ 2020میں بھی جاری رہیگا۔ اگر کساد بازاری کا سامنا نہ ہوا تو مشرق
وسطی اور ایشیا میں تیل و گیس کے کاروبار میں بہتری کی توقع ہے
No comments:
Post a Comment