بیکر ہیوز۔۔ سالِ رواں کی تیسری سہ ماہی
دنیائے
تیل کے ایک بڑے خدمت رساں ادارے بیکر ہیوز
Baker
Hughes نے
سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا۔ اعدادوشمار کے مطابق اس سال
30ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں:
کمپنی کی بکری
(revenue)7 ارب 78کروڑ ڈالر رہی
گزشتہ
سہ ماہی میں بیکر کی
آمدنی 6ارب 55کروڑ اور
2018 کی اسی سہ ماہی میں 5 ارب 74کروڑ ڈالر سے
کچھ زیادہ رہی
کمپنی
کی بکری گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 19 فیصد اور گزشتہ برس کی اسی سہ ماہی کے بہ
نسبت 35 فیصد زیادہ رہی
گزشتہ
سہ ماہی کے دوران بیکر ہیوز کا منافع 11
کروڑ 40لاکھ ڈالر رہا یا یوں یوں کہیے کہ مالکان کو اپنے ہر حصے پر 21سینٹ کا
منافع ہوا۔
گزشتہ سہ ماہی میں حصص یافتگان کو 20 سینٹ اور
گزشتہ برس اسی سہ ماہی میں 19سینٹ کا فائدہ ہوا تھا۔
اس
سہ ماہی کے دوران اہم معاھدے :
·
سعودی ارامکو سے تکمیلی
(Completion)خدمات، Liner Hanger، پرانے کنووں کی مرمت و تجدیدِ پیدوار یاWell Intervention،Cementing، Coil Tubingکا 5 سالہ معاہدہ
·
امریکہ میں ایک کمپنی سے 200 کنووں پر مصنوعی اچھال
یا Artificial Liftکا سودا۔ یہ
خدمات Permian Basinکی سلیٹی چٹانوں سے
تیل و گیس کشید کرنے کیلئے فراہم کی جائینگی
·
امریکی کمپنی Apache کے لئےبحر
شمالی میں Project Managementکا معاہدہ
·
مغربی آسٹریلیا میں LNGکیلئے زیرآب پیداواری خدمات Subsea Production
Services
نقدی کے حوالے سے دوسری خدمت رسان اداروں کی طرح بیکر بھی
مشکلات کا شکار ہے کہ اسکے کرمفرما وقت پر ادائیگی نہیں کرتے۔اس سہ ماہی کے اختتام
پر نقدی یا free cashکا حجم 16کروڑ 10
لاکھ ڈالر تھا جبکہ گزشتہ سہ ماہی کے خاتمے پر کمپنی کے پاس 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر
تھے۔
No comments:
Post a Comment