کشمیر پر چین کے موقف میں
بنیادی تبدیلی
چین
اب کشمیر کو پاکستان اور ہندوستان کے
درمیان ایک حل طلب مسائل میں سے ایک
سمجھتا ہے۔ اس سے پہلے چین مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حل
کرنے پر زور دیتا چلا آیا ہے۔ گزشتہ ماہ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں چین کے وزیرخارجہ جناب وانگ ژی Wang
Yi
نےاسی موقف کا غیر مبہم اعادہ کیا تھا۔
لیکن
آج بیجنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی
وزارت خارجہ کے ترجماں جناب گینگ شوانگ Geng Shuang نے
کہا
'کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف بہت واضح ہے۔ ہم ہندوستان اور پاکستان پر برابر زور دے رہے
ہیں کہ وہ بات
چیت اور مشورے کے ذریعے کشمیر سمیت
تمام امور پر باہمی اعتماد کو فروغ دیں۔ یہ ان دونوں ملکوں کے
مفاد اور ساری دنیا کی امنگوں کے عین مطابق ہے'
اس نشست میں وزیراعظم عمران خان اور جنرل
باوجوہ بھی موجود تھے جو آجکل چین کے دورے پر ہیں۔
No comments:
Post a Comment