تیل اور طوفان
سمندری طوفان یا Hurricaneڈیلٹا نے خلیج میکسیکو کا رخ کرلیاہے
حفظ ما تقدم کے طور پر 28 رگوں اور 600سے زیادہ پیداواری چبوترے یا Production Platform خالی کرالئے گئے ہیں۔ پیداواری حجم میں کمی سے امریکی برانڈ WTIکی قیمتوں میں صبح کو دو ڈالر فی بیرل کا اضافہ نوٹ کیا گیا
کرونا سے پہچنے والے نقصان کے جزوی ازالے کیلئے نقد مدد یا Stimulus Package پر ڈیموکریٹس اور قصر مرمریں کے درمیان مفاہمت کی کوئی شکل نہ نکل سکی اور آج دوپہر صدر ٹرمپ نے پارلیمانی مذاکرات، انتخابات تک ملتوی کردیئے۔ جسکے نتیجے میں بازارحصص کے ساتھ تیل کے قیمتیں بھی نیچے آگئیں۔بازار بند ہوتے وقت WTIکی قیمت فی بیرل قیمت 40ڈالر ہوگئی جو کل سے دو فی صد زیادہ ہے
دوسری طرف ناروے میں تیل کی صنعت سے وابستہ کارکنوں کی ہڑتال سے بحر شمالی کا برینٹ 0.89ڈالر فی بیرل مہنگاہوگیا
پئے درپئے آنے والے طوفانوں میں کارکنوں کی حفاظت کیلئے رگ اور سمندری تنصیبات خالی کرنے پر گزشتہ تین ماہ کے دوران خلیج میکسیکو میں سرگرم کمپنیوں کو مجموعی طور پر 9ارب ڈالر کے اضافی اخراجات کا سامنا ہے
No comments:
Post a Comment