Thursday, October 1, 2020

امریکی کی چھٹا بڑا تعلقہ گرجا دیوالیہ ہوگیا

 

امریکی کی چھٹا بڑا تعلقہ گرجا یا Dioceseدیوالیہ ہوگیا

نیویارک شہر کے مضافاتی علاقے راک ول Rockvilleکا کیتھولک   گرجے نے ویوالیہ کا اعلان کردیا۔ 14 لاکھ سے زیادہ مسیحی عبادت گزار اس گرجا سے وابستہ ہیں۔  

جیسا کہ ہم  پہلے عرض کرچکے ہیں،  امریکہ میں کسی ادارے کے دیوالیہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اسکا نام و نشان مٹ گیا بلکہ جب  خسارے کے نتیجے میں واجب الادا قرض کاحجم اتنا بڑھ جائے کہ اسکی ادائیگی ممکن نہ رہے تو اثاثوں کی قرقی سے بچنے کیلیئے امریکی دیوالیہ کوڈ کے تحت تحفظ حاصل کرلیا جاتا ہے جسے Chapter-11کہتے ہیں۔ اگر عدالت اس باب میں دیوالیہ کی منظوری دیدے تو عدلیہ ایک تحلیل کار کاتقرر کردیتی ہے ۔تحلیل کار ادارے کے ریکارڈ کی چھان بین کرکے قرض کی واپسی کیلئے ترجیحات کا تعین  کرتے ہیں۔اس بندوبست کے نتیجے میں گرجا کے اثاثے بندر بانٹ سے محفوظ رکھے جاسکیں گے۔

ایسا کیوں ہوا تو اسکی ایک بڑی وجہ تو یہ ہے کہ  لاک ڈاون کے نتیجے میں چرچ کی جانب عطیات کابہاو کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے تو دوسری طرف چند پادریوں کی  بچوں سے ناشائستہ بد سلوکی کے نتیجے میں 200 سے زیادہ مقدمات ہیں۔ امریکہ میں اس قسم کے معاملات میں عدالتیں متاثرین کو بھاری رقومات ادا کرنے کا حکم دیتی ہیں۔

انھیں معاملات پر اب تک  بفلو سمیت 20 Diocese دیوالیہ ہوچکی ہیں۔ بفلو کے گرجا نے   ماورائے عدالت تصفیے کے نتیجے میں 350 متاثرین کو 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اداکئے۔راک ول گرجا کے ذمہ ممکنہ تاوان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔

جنسی بدسلوکی کے متاثرین کی جانب سے تاوان کے تقاضوں اور قرقی سے بچنے کیلئے امریکی  بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن بھی Chapter-11کی حفاظتی چھتری تان  چکی ہے۔


No comments:

Post a Comment