سعودی عرب میں تیل و گیس کی دونئی دریافت
سعودی آرامکو نے شمالی سعودی عرب کے صوبے الجوف میں تیل و گیس کے دوذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منطقہ یا صوبہ الجوف شمالی سعودی عرب میں اردن کی سرحد پر واقع ہے۔ آج ریاض میں سعودی عرب کے وزیرتوانائی اور شاہ سلمان کے صاحبزادے شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کو اسکی تفصیلات سے آگاہ کیا جو کچھ اسطرح ہیں۔
الجوف کے شہر سکاکا کے قریب ہضۃ الہجرہ گیس فیلڈ سے پیدوار کاابتدائی تخمینہ ایک کروڑ 60لاکھ مکعب فٹ گیس روزانہ (16mmcfd) ہے۔ اسی کیساتھ کنویں سے 1944بیرل لطیف تیل یا Condensateبھی نکالاجائیگا
الجوف کے جنوب مشرقی شہر عر عر کے قریب ابرق الثلول آئل فیلڈ سے پیداوار کا ابتدائی تخمینہ 3189 بیرل تیل اور گیارہ لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ (1.1mmcfd)ہے۔
وزیرباتدبیر کے مطابق عبوری آزمائش و پیمائش (Early Well Testing)کا کام ابھی جاری ہے جسکی تکمیل کے بعد حتمی نتائج جاری کئے جائینگے۔ توسیع و ترقی کا کام مکمل ہونے پر ان دونوں میدانوں سےحاصل ہونے والی پیداوار میں بھاری اضافہ متوقع ہے۔
حوالہ: العربیہ
No comments:
Post a Comment