بحر اسود میں گیس کی دریافت
ترک صدر نے بحر اسود میں گیس کا ایک بڑا ذخیرے کی دریافت کاانکشاف کیاہے۔دو دن پہلے یہ خبر آن لائن رسالے مڈل ایسٹ ائی نے ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح تمیز کے حوالے سے جاری کی تھی۔
تیونا ایک (Tuna-1)کنواں دنیّوب (Danube) بلاک میں کھودا گیا۔یہ بلاک مغربی بحراسود میں بلغاریہ اور رومانیہ کی بحری سرحدوں پر واقع ہے۔
آسٹرین تیل کمپنی OMVترک دنیّوب بلاک کے قریب رومانیہ کے پانیوں سے گیس نکال رہی ہے۔ بلغاریہ بھی اس علاقے سے پیدوار حاصل کررہا ہے۔ ترکی کے رگ بردار جہاز (Drillship)فاتح نے تیونا ایک کی کھدائی 26 جون سے شروع کی تھی۔یہاں پانی کی گہرائی 2000 میٹر ے۔
اس سے پہلے زمینی ارتعاشات کے اخراج و نمو (Seismic)کاجائزہ لینے والے جہاز 'خیر الدین بربروس' نے دنیّوب بلاک کے طول و عرض میں زیرزمین چٹانوں کی ماہیت، ساخت، تہوں اور طبقات کی ترتیب وغیرہ کا تفصیلی مطالعہ کیاتھا جسے سائیینسی اصطلاح میں مساحتِ طبعیاتی ارضیاتGeophysical Surveyکہا جاتا ہے۔ خیر الدین بربروس سو لہویں کے مایہ ناز ملاح تھے جنھوں نے بحر روم پر عثمانی اقتدار کو مستحکم کیا۔ ایڈمرل بربروس کی قیادت میں ترک بحری بیڑے نے الجزائر، تیونس اور لیبیا فتح کیا جسکی بناپر انھیں قبودانِ دریا کا منصب عطا ہوا۔ اسکا اردو ترجمہ 'فرمانروائے بحر' ہوسکتا ہے فوجی اصطلاح میں قبودانِ دریا فیلڈ مارشل کا ہم منصب ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ دنّیوب کے ساتھ شمال مغربی ساحل پر ترک شہرکیوکّےKiyikoy کے قریب اتھلے (Shallow)پانیوں میں بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
کل جب صدرطیب ایردوان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھو ں نے مسکراتے ہوئے کہاکہ 'مثبت خبریں آرہی ہے، دعا کرتے رہیں شائد جمعہ کے مبارک د ن اعلان ہوجائے'۔ ترکی تیل گیس اور LNGکی درآمد پر 50 ارب ڈالر سالانہ خرچ کرتا ہے۔ وزارت قدرتی وسائل کو 2022 تک تیل و گیس میں خود کفالت کا ہدف دیا گیا ہے۔
جمعہ کو اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے ترک صدر نے دریافت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق گیس ذخیرے کا حجم 11 ہزار تین سو ہزار یا11.3ٹرلین مکعب فٹ ہے۔ یہ تخمینہ بہت ہی ابتدائی نوعیت کا ہے کہ پہلے کنویں سے حاصل ہونے والی معلومات سے حجم کا اندازہ قیاس سے زیادہ کچھ نہیں۔ اس میدان سے پیداوار کا آغاز2023میں متوقع ہے۔کنویں کی گہرئی سطح سمندر سے 3500 میٹر ہے۔
اسی ضمن میں بحراسود کی اقصائے خواجہ فیلڈسے گیس کی پیدوار دگنی کردی گئی ہے اور اب یہاں سے یومیہ پیدوار کا حجم ڈیڑھ ارب مکعب فٹ گیس کردیا گیا ہ
ے
No comments:
Post a Comment