کوئی حیا، کوئی شرم
سنتے آئے ہیں 'کہتی
ہے تجھ کو خلقِ خدا غائبانہ کیا'لیکن یہ ماضی کی بات ہے۔ اب خیر سے جناب ڈانلڈ
ٹرمپ کا دور ہے۔ انکی زبان اقبال کے مردِ قلندر کی طرح دل کی رفیق ہے اور وہ اپنے
دلی جذبات و احساسات ڈنکے کی چوٹ پر بیان کردیتے ہیں
صنعتی ممالک کی
تنظیم G-7 کے حالیہ اجلاس میں
ہندوستانی وزیراعظم نریندرامودی کی طرح مصر کے آمر السیسی کو بھی بلایا گیا۔ جب وہ
صدر ٹرمپ سے ملنے انکے ہوٹل آئے تو انھیں دیکھ کر صدر ٹرمپ زور سے پکارے 'کہاں ہے
میرا سوہنا ڈکٹیٹر Where
is my favorite dictator? امریکی ٹرمپ کہ یہ
بات وہاں موجود صحافیوں اور اعلیٰ حکام نے سنی اور خیال ہے کہ جناب السیسی نے بھی
اپنی شان میں اس قصیدے کو
سماعت فرمایا ہوگا۔ تاہم شرم کسی کوبھی نہ
آئی۔ حوالہ وال اسٹریٹ جرنل
No comments:
Post a Comment