Tuesday, September 17, 2019

اشرف غنی کے انتخابی جلسے پر خود کش حملہ


اشرف غنی کے انتخابی جلسے پر خود کش حملہ
منگل کو افغان صوبے   پروان  کے دارالحکومت   چاریکار میں طالبان نے  ڈاکٹر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کو نشانہ بنایا۔امریکہ کا سب سے بڑے  اڈا  بگرام  چاریکار کے مضافات  میں ہےاور یہاں ھٖاظتی اقدامات بہت سخت  ہیں لیکن  مبینہ طور پر ایک موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار  نے اسٹیج کے قریب پہنچ کر خود کو اڑالیا۔ حملے میں اشرف  غنی محفوظ رہے لیکن  26 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔طالبان  28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی مخالفت کررہے ہیں۔
اس حملے کے صرف  دو گھنٹے بعد طالبان  نے کابل میں مسعود اسکوائر کے  قریب  افغان وزارت دفاع کی عمارت پر حملہ کیا۔امریکی سفارتخانہ اور نیٹو کا ہیڈکوارٹر بھی ایسی علاقے میں ہے۔ مربوط حفاظتی اقدامات کی بنا پر گرین زون   کے نام سے مشہور ہے۔ یہ علاقہ انتہائی محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق حملے میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام لوگوں کا تعلق افغان فوج سے ہے۔

No comments:

Post a Comment