Monday, September 16, 2019

عمدہ سیلز مین


عمدہ سیلز مین
کہتے ہیں کہ عمدہ سیلز مین وہ ہے جو اسکیمو کو برف اور نابینا کو چشمہ بیچ دے۔ فروخت کے باب میں جناب ڈانلڈ ٹرمپ بھی ایسی  ہی  خدا داد صلاحیت کے مالک ہیں۔ جب سے انھوں نے اقتدار سنبھالا ہے وہ اربوں ڈالر کا اسلحہ سودی عرب،قطر، متحدہ عرب امارات اور اپنے دوسرے اتحادیوں کو بیچ چکے ہیں۔ فضائی دفاع کا امریکی نظام پیٹریاٹ Patriot بے حد مشہور ہے جو امریکی ادارہRaytheon  تیار کرتا ہے۔ سعودی عرب میں ابقیق اور الخریص پر حوثیوں کے حالیہ  کامیاب  حملے سے  پیٹریاٹ دفاعی نظام پر سوالیہ نشان اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔   یمن سےاڑان بھرنے والے 10 ڈرون نے سعودی حدود میں  پانچ سو میل دور جاکر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا اور اڑتی چڑیا کی شناخت کا دعوٰی کرنے والے  پیٹریاٹ کو اسکی خبر تک نہ ہوسکی جبکہ یہ کوئی پہلا حملہ نہ تھا۔ اس سے پہلے بھی اس قسم کے ڈرون ارامکو کی تنصیبات کو نشانہ بناچکے ہیں اور تازہ حملہ کسی بھی اعتبار غیر متوقع نہیں تھا۔ سعودیوں نے پیٹریات کی تنصیب پر 5 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کئے ہیں۔
لیکن پیر کو مختصر سی ملاقات میں امریکی  صدر  نے  واشنگٹن کے دورے پرآئے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ صدر  کو پیٹریاٹ کا نظام بیچ دیا۔ حوثیوں کے ڈرون روکنےمیں ناکام رہنے والے میزائل کے لئے اربوں ڈالر؟؟صدر ٹرمپ سیاستدان جیسے بھی ہی سیلزمین غضب کے ہیں

No comments:

Post a Comment