Sunday, September 15, 2019

آڑے وقت کی تیاری


آڑے وقت کی تیاری
امریکہ  نے 1973 کے عرب بائیکاٹ کے بعد برے وقتوں کیلئے   تیل کا ایک عظیم الشان  Strategic Petroleum Reserve (SPR)  یا ذخیرہ تعمیر کیا ہے جسکے تحت 72 کروڑ  بیرل تیل  لوزیانہ  (Lousinaa)اور ٹیکسس   (Texas)کے زیرزمین   depleted Reservoir میں محفوظ کیا کیا گیا ہے۔یوں سمجھئے کہ   جن  چٹانوں سے    تیل  اور گیس کی قابلِ پیداوار مقدار حاصل کرلی گئی انکی مسامدار چٹانوں کو خام تیل  سے بھردیا گیا۔  
خیال  ہے کہ صدر ٹرمپ  سعودی تیل کی غیر موجودگی میں عالمی  طلب پورا کرنے کیلئے  SPR سے کچھ تیل بازار میں لے آئینگے۔  اسی کے ساتھ سعودی تیل کی بندش   ٹیکسس میں سلیٹی چٹانوں سے تیل تلاش کرنے والوں  کے لئے روپئے کی آٹھ چونیاں بنانے کا نادر موقع ثابت ہوسکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment