طالبان امریکہ کے امن معاہدہ
امن مذاکرات کیلئے امریکی وفد کے قائد زلمے خلیل
زاد نے انکشاف کیا ہے کہ امن معاہدے پر اصولی اتفاق ہوگیا ہے اور مسودہ حتمی
منظوری کیلئے صدر ٹرمپ کو پیش کیا جارہاہے۔ زلمے خلیل زاد نے طلوع نیوز کابل
کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ:
معاہدے پر دستخط کے
ساتھ ہی 135دن کے اندر افغانستان کے 5 امریکی اڈوں سے 5000 فوجی واپس بلالئے
جائینگے۔
ابتدا میں کابل اور
بگرام کے اڈے سے انخلا شروع ہوگا۔ بگرام امریکی فضائیہ کا ایک بہت بڑا اڈہ ہے اور
یہاں سے انخلا کا مطلب ہے کہ امریکہ پہلے مرحلے میں اپنے فضائی اثاثے افغانستان سے
ہٹانا چاہتا ہے۔
ڈاکٹر اشرف غنی کے
ترجمان صادق صدیقی نے اس بات کی تصدیق کی ہے جناب زلمے خلیل زاد نے معاہدے کا مسودہ افغان صدر کو پیش کردیا ہے۔
No comments:
Post a Comment