اسرائیلی انتخابات
آج 17 ستمبر کو
اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں۔9 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں کوئی
جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی اور وزیراعظم
نیتھن یاہو سڑ توڑ کوششوں کے باوجود حکومت تشکیل نہ دے سکے اور اسمبلی توڑ دی گئی۔
اسرائیل کی پارلیمینٹ یا کنیسہ (Knesset) 120 ارکان پر
مشتمل ہے۔ ان انتخابات میں 8جماعتیں میدان میں ہے۔
حکمران لیکڈ بلاک کے سربراہ وزیراعظم
نیتھن یاہو ہیں
نیلا اور سفید اتحاد لبرل جماعت ہے
عرب اسرائیلی القائمۃ المشترکہ کے نام
سے حصہ لے رہے ہیں
سفاردی فرقے کے یہودی شاس پارٹی کے بینر تلے متحد ہیں
حسیدی فرقے کی جماعت یونائٹیڈ توریت پارٹی کہلاتی ہے۔
یمین پارٹی دائیں بازو کی جماعت ہے
لیبر پارٹی بائیں بازو سےوابستہ ہے
اسرائیل مادر وطن پارٹی دائیں بازو کی سیکیولر جماعت ہے
ڈیموکریٹک یونین سوشلسٹ تنظیم ہے
لیکڈ بلاک عام طور سے شاس، توریت پارٹی اور دائیں بازو کی جماعتوں سے مل کر
حکومت بناتی ہے۔ جائزے کے مطابق لیکڈ بلاک
اور نیلے و سفید اتحاد میں کانٹے کا مقابلہ ہے لیکن کوئی بھی جماعت 38 سے زیادہ
نشستیں نہیں لے سکے گی۔ جسکا مطلب ہے کہ حکومت سازی کیلئے ایک بارپھر اعصاب
شکن اور جان گسل جوڑ توڑ متوقع ہے۔
No comments:
Post a Comment