ناقابل برداشت کرپشن
اٖفغانستان میں کرپشن ہر سطح پر سرائت کرچکا ہے۔ ایک اندازے
کے مطابق غیر ملکی امداد کے ہر ڈالر میں سے 40 سینٹس رشوت کی نذر ہوجاتاے ہیں۔ افغانستان کو مالی امداد فراہم کرنے والے
ملکوں میں امر یکہ سر فہرست ہے چنانچہ
واشنگٹن کو اس پر شدید تشویش ہے۔
امریکہ نے افغانستان میں توانائی کیلئے مختص کی جانیوالی
رقم سے 10 کروڑ ڈالر کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔19 ستمبر کو اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائک
پومپیو نے افغانستان میں کرپشن کے
سیلاب پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت کیلئے منظور کی
جانیوالی رقم سے 6 کروڑ ڈالر رو ک لینے کا بھی
اعلان کیا۔
مائک پومپیو کے اس اعلان سے ایک دن پہلے کابل میں امریکہ کے
سفیر جان باس نے خریداری کی ذمہ دار سرکاری ایجنسی NPAسے کہا تھا وہ بجلی گھروں کیلئے ایندھن کی خریداری کے
معاہدہ نہ کریں۔
افغان دارالحکومت
میں بجلی کا شدید بحران ہے اوردن میں 7گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول کی بات ہے
No comments:
Post a Comment