اتحادیوں سے مشورے
امریکی وزیردفاع مارک اسپرآجکل اپنے نیٹو اتحادیوں کو افغان معاہدے پر اعتماد
میں لے رہے ہیں۔امریکی وزیر باتدبیر 4
ستمبر کی شام جرمنی کے شہر اشتتگارڈ (Stuttgard) پہنچے
تھے جہاں انھوں نے عشائیے پر نیٹو وزرائے
دفاع کو معاہدے کی تفصیلات بتائیں۔جرمن روانگی سے قبل جناب اسپرے نے صدرٹرمپ سے
تفصیلی مشورہ کیا تھا۔ سفر کے دوران اپنے
خصوصی طیارے میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع خاصے محتاظ تھے اور انھوں نے کہا کہ
معاہدے کی نوک پلک درست کرنے کیلئے بات چیت اب بھی جاری ہے۔
دوسری طرف کل صحافیوں
سے باتیں کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار
پھر اپنی فوج کو جلد سے جلد بلانے کا عندیہ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ دنیا کے بہترین
لڑاکا فوجی وہاں تعینات ہیں لیکن یہ عملاً پولیس کا کردار اداکررہے ہیں جو انکے
شایانِ شان نہیں۔ انکا واپس آجانا ہی بہتر ہے تاکہ یہ امریکہ کی تعمیر نو میں اپناکردار
اداکرسکیں۔
No comments:
Post a Comment