مدارس و اسکول
ایک پیج پر لیکن بیکن ہاوس اور سٹی اسکول؟؟؟
وفاقی وزیرتعلیم جناب شفقت محمود نے نوید سنائی ہے کہ اگلے برس پہلی سے پانچویں جماعت تک اسکول و مدارس
میں یکساں نصاب پڑھایا جائیگا۔ فاضل وزیر نے اس قدم کو عمران خان کے اس
وعدے کی تکمیل قراردیا جس کے مطابق سارے ملک میں ایک ہی نصاب نافذ ہوگا۔
وفاقی وزیر مدارس کو قومی دھارے میں لانے
کیلئے جس محنت سے کام کررہے ہیں ویسی کوئی کوشش بیکن ہاوس اور اس قماش کے فروخت تعلیم کے دوسرے اداروں
کے نصا ب میں تبدیلی کیلئے دیکھنے میں نہیں آئی ۔
اگر مدارس کے طلبہ سے ایسی ہی ہمدردی ہے تو
انھیں میٹرک اور انٹرکروانے کے بجائے A-LEVEL اور O-LEVELکیوں نہیں کروایا جاتا تاکہ وہ بھی شفقت
محمود اور عمران خان کے بچوں کی طرح
امریکہ و یورپ میں اپنی قابلیت کی دھاک
بٹھاسکیں۔
No comments:
Post a Comment