جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے
اسوقت
اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔مقابلہ خاصہ سخت ہے اور اس
بار اسرائیلی عرب القائمہ المشترکہ یاJoint
List کے نام سے متحد ہوکر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم
نیتھن یاہو کو شکوہ ہے کہ انکے ووٹروں میں اس بار جوش و خروش نہیں۔ دائیں
بازو کے انتہاپسندوں کو عار دلانے کیلئے نیتھن یاہو کے بیٹے ییر نیتھن یاہو Yair Netanyahu نے یہ
تصویر جاری کی جس میں عربوں کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالتے دکھایا گیا۔ تفصیلی جائزے پر
پتہ چلا کہ یہ تصویر ترکی کے انتخابات کے
دوران استنبول کے ایک پولنگ اسٹیشن کی ہے۔ جھوٹ ہی نفرت کی بنیاد ہے
No comments:
Post a Comment