الجزائر۔۔ احتساب کے نام پر انتخابات کا
التوا
الجزائر کے صدارتی انتخابات ملتوی کردئے
گئے۔ یہ انتخابات 4 جولائی کو ہونے تھے۔
اسی کے ساتھ عبوری صدر عبدلقادر بن صلاح نے
وزیرانصاف سلمان براہیمی کوبرطرف
کردیا۔ انکی جگہ اٹارنی جنرل بلقاسم زغمتی کو وزیرانصاف مقرر کیا گیا ہےجنکا کہنا
ہے کہ وہ احتساب کے عمل کو تیز کرینگے تاکہ جلد جلد از
انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے ۔ گویا انتخابات احتساب کے بعد ہونگے۔مزے کی بات
کہ سابق حکمرانوں کے احتساب وہ لوگ کررہے
ہیں جو سابق صدر کے قریبی ساتھی اور لوٹ مار میں حکمرانوں کے ہم نوالہ و ہم پیالہ تھے۔کچھ دن پہلے سابق وزیرانصاف نے احتساب کے
عمل کو انتخابات تک ملتوی کرنے کی تجویز
دی تھی تاکہ جمہوریت کی بحالی کے بعد آزاد عدلیہ احتساب کے عمل کی نگرانی کرسکے۔ شائد اسی گستاخی پر سلمان براہیمی اپنی وزارت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
طلبہ
نے انتخابات میں التوا کے خلاف کل سے مظاہروں کا اعلان کیا ہے جبکہ فو ج نے قومی مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کے عبرتناک انجام کی دھمکی دی
ہے۔