ہم مریں آپ پہ اور آپ مریں غیروں پر
پاکستان پر ہندوستان سے تعلقات بہتر کرنے
کا جنون سوار ہے۔ دہلی کو اخلاص کا یقین
دلانے کیلئے حافظ سعید او ر انکے ساتھیوں کیخلاف
دہشت گردوں کی سہولت کاری کے پرچے کاٹے جارہے ہیں۔ دوسری طرف
کشمیریوں کو کچلنے کیلئے ہندوستان نے مزید 10 ہزار فوجی وادی کی طرف رونہ کردئے
ہیں۔ دنیا کی نظروں میں دھول جھونکنے
کیلئے اضافی سپاہیوں کو فوج کے بجائے پولیس کہا جارہا ہے۔ انڈین ٹائمز کے مطابق مرکز
نے Central
Armed Police Forces(CAPF)کی 100 کمپنیاں فوری طورپر مقبوضہ کشمیر بھیجی جارہی ہیں۔ CAPFکی ہر کمپنی
100سپاہیوں پر مشتمل ہے۔
اسوقت مقبوضہ کشمیر
میں 10 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی فوجی تعینات ہیں جن میں ہندوستان کے سرکاری اعلامئے کے مطابق 6لاکھ مسلح افواج ، 65 ہزار Central Reserve Police Force(CPRF)اور ساڑھے 3
لاکھ کے قریب CAPF کے مسلح جوان تعینات
ہیں۔اور اب مزید 10 ہزار فوجی کشمیر بھیجے جارہے ہیں۔
ہندوستانی فوجیوں نے
وادی کے لوگوں کی زندگی جہنم بنارکھی ہے۔ پیلٹ گنوں سے سینکڑوں بچیوں کے چہرے مسخ
اور انھیں بینائی سے محروم کردیاگیا۔ہزاروں نوجوان عقوبت کدو ں میں بدترین نشدد کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اقوام متحدہ
کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بڑی صراحت کے ساتھ ان مظالم کا ذکر کیا ہے جو کشمیری عوام پر توڑے جارہے ہیں۔ ہندوستانی حکومت HRCکے وفد کو کشمیر تک رسائی دینے کو تیار نہیں۔
امید ہے کے حکومت کے
ساتھ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور انسانی
حقوق کی تنظیموں اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں گی۔
No comments:
Post a Comment